جل شکتی وزارت
او ڈی ایف مشن کی کامیابی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 AUG 2022 3:42PM by PIB Delhi
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سوچھ بھارت مشن (گرامین) ]ایس بی ایم(جی)[ کا آغاز 2 اکتوبر 2014 کو کیا گیا تھا جس کا مقصد ملک کے دیہی علاقوں کو 2 اکتوبر 2019 تک مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش تک تمام دیہی گھرانوں کو بیت الخلاء تک رسائی فراہم کرکے کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) بنانا تھا۔ اس پروگرام کے تحت 10 کروڑ سے زیادہ انفرادی گھریلو لیٹرین (آئی ایچ ایچ ایل ایس) تعمیر کیے گئے تھے اور اس کے نتیجے میں، تمام گاؤں اور ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقےنے 2 اکتوبر 2019 تک خود کو او ڈی ایف قرار دے دیا تھا۔
سوچھ بھارت مشن (گرامین) کے تحت 2016-2014 سے 2020- 2019 تک ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کل 68,461.50 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔
حکومت نے 2014 میں گنگا ندی کے آلودگی کو مؤثر طریقے سے کم کرنے، تحفظ اور تازہ کاری کے مقاصد کے ساتھ نمامی گنگا پروگرام کو منظوری دی تھی۔ اس پروگرام کے تحت ایک پہل دریائے گنگا کے کنارے واقع دیہاتوں کو ترجیحی بنیادوں پر او ڈی ایف بنانا تھا۔ گنگا کے کنارے کے تمام 4507 گاؤں کو 2 اکتوبر 2019 سے بہت پہلے او ڈی ایف قرار دیا گیا تھا۔
*************
ش ح ۔ ا ک۔ رض
U. No.8965
(ریلیز آئی ڈی: 1850451)
وزیٹر کاؤنٹر : 98