وزارتِ تعلیم

معذور طلباء کے لیے تعلیمی سہولیات

Posted On: 08 AUG 2022 4:59PM by PIB Delhi

2018-19 میں شروع کی گئی مرکز کی حمایت یافتہ  سمگر شکشا اسکیم میں خصوصی ضروریات کے حامل بچوں (سی ڈبلیو ایس این) کی تعلیم کے لیے ڈیڈی کیڈٹ جامع تعلیم کا عنصر ہے۔اس کا مقصد پری نرسری سے بارہویں جماعت تک سی ڈبلو ایس این کی تعلیم کو ایک تسلسل میں سنجیدگی سے غور کرنا ہے۔یہ اسکیم ایک یا زیادہ معذوری والے خصوصی ضروریات کے حامل تمام بچوں کا احاطہ کرتی ہے جیسا کہ معذور افراد کے حقوق (آر پی ڈبلیو ڈی) سے متعلق ایکٹ، 2016 کے معذوری کے شیڈول میں ذکر کیا گیا ہے جو سرکاری، سرکاری امداد یافتہ اور مقامی بلدیاتی اداروں کے اسکولوں میں  تعلیم حاصل کررہے ہیں۔سمگر شکشا کے تحت جامع تعلیم (آئی ای) کے مقاصد درج ذیل ہیں:

· تمام بچوں اور نوجوان معذور افراد کو جامع تعلیم تک رسائی حاصل کرنے اور عام تعلیمی نظام میں ان کے اندراج، برقرار رکھنے اور کامیابی کی بہتری کے قابل بنانا ہے۔

· اسکول کی سطح پر معذور بچوں کی شناخت اور ان کی تعلیمی ضروریات کا اندازہ لگانا۔

· امداداورآلات اورمعاون آلات کی فراہمی، آئی سی ٹی وسائل جیسے جے اے ڈبلیو ایس اورایس اے ایف اے کے ساتھ ساتھ ضرورت کے مطابق خصوصی ضروریات والے بچوں کو نقل و حمل،اسکارٹ اور اسکرائب بھتے اور خصوصی ضروریات والی تمام لڑکیوں کے لیے وظیفہ (پری پرائمری سے XII تک) ۔

· اسکولوں میں تعمیراتی رکاوٹوں کو ہٹانا تاکہ معذور طلباء کو اسکول میں کلاس رومز، لیبارٹریوں، لائبریریوں اور بیت الخلاء تک رسائی حاصل ہو۔

· لائن ڈپارٹمنٹس کے ساتھ مل کرخصوصی ضروریات کے حامل بچوں  کی ضرورت کے مطابق  ان کو مناسب تدریسی سیکھنے کے مواد، طبی سہولیات، پیشہ ورانہ تربیتی مدد ، رہنمائی اور مشاورت  سے متعلق خدمات اور تھیراپیٹک خدمات فراہم کرنا۔

· عام اسکول کے اساتذہ کو عام کلاس روم میں خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کو پڑھانے اور اس میں شامل کرنے کے لیے حساس  بنایا جائے گااور تربیت دی جائے گی۔موجودہ  خصوصی  اساتذہ کے لئے صلاحیت سازی کے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

سمگر شکشا کے تحت خصوصی اساتذہ کی مالی مدد کے لیے ایک علیحدہ انتظام کیا گیا ہے تاکہ ابتدائی سے  ہائر سیکنڈری سطح تک خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کی تعلیمی ضروریات کو مناسب طریقے سے پورا کیا جا سکے۔ سمگر شکشا میں ریمپ، ہینڈریل اور معذوروں کے  موافق بیت الخلاء کے انتظامات بھی ہیں تاکہ تمام بچوں کے لیے اسکولوں تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی  حاصل ہو۔

اس کے علاوہ،سی بی ایس ای معذور طلباء کی ضروریات کے تئیں حساس ہونے کے باعث سی ڈبلیو ایس این کو کئی استثنیٰ /رعایتیں فراہم کرتا ہے جیسا کہ معذور افراد کے حقوق سے متعلق ایکٹ 2016  میں بیان کیا گیا ہے جیسے کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار ، اسکرائب کی سہولت اور معاوضہ کا وقت،اسکرائب کی تقرری اور متعلقہ ہدایات،فیس اوردسویں جماعت کے لئے خصوصی استثنیٰ جیسے تیسری زبان سے استثنیٰ، مضامین کے انتخاب میں لچک، متبادل سوالات/الگ سوالات اور بارہویں جماعت کے لیے خصوصی استثنیٰ جیسے مضامین کے انتخاب ، علیحدہ سوال نامہ اورپریکٹیکل کی جگہ سوالات۔

سمگر شکشا کی مربوط اسکیم ریاستی کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی ای آر ٹیز) اور ضلعی تعلیمی اداروں (ڈی آئی ای ٹیز) میں مخصوص ضابطوں کے مطابق اساتذہ، اسکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کی تربیت کے لیے معاونت فراہم کرتی ہے۔مزید برآں، مرکز کی حمایت یافتہ سمگرشکشا اسکیم کے تحت محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم نے 21 اگست 2019 کو ایک مربوط ٹیچر ٹریننگ پروگرام جسےنشٹھا-نیشنل انسٹی ٹیوٹ ہیڈس ،اینڈ ٹیچرس ہولسٹک ایڈ وانسمنٹ  کے نام سے جانا جاتا ہے ،کے ذریعہ ابتدائی سطح پر سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے قومی مشن کا آغاز کیا ۔روبرو ٹریننگ اگست 2019 سے مارچ 2020 کے وسط تک منعقد کی گئی تھی۔ تاہم،کووڈ وبا کے پیش نظر،ابتدائی اساتذہ کے لیے آن لائن نشٹھا ٹریننگ 6 اکتوبر 2020 کو شروع کی گئی تھی اور باقی ٹریننگ  دیکشا پلیٹ فارم پر اعلی معیار کے پیشہ ورانہ طور پر تیار کردہ ای مواد کا استعمال کرتے ہوئے این سی ای آر ٹی کے ذریعہ آن لائن فراہم  کی گئی تھی۔خصوصی ضروریات کے حامل بچوں (سی ڈبلیو ایس این) کی تشویش کو بھی نشٹھا ٹریننگ میں دور کیا گیا ، جس کے تحت تربیت میں جامع تعلیم سے متعلق ایک مخصوص ماڈیول شامل کیا گیا ہے۔

2021-22 میں،نشٹھا کو ثانوی سطح تک اور فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی (ایف ایل این) کے لیے توسیع دی گئی ہے۔ ثانوی/سینئر سیکنڈری سطح کے اساتذہ کے لیے نشٹھا 2.0 کا آغاز 29 جولائی، 2021 کو کیا گیا تھا۔ ایف ایل این پر توجہ دیتے ہوئے نشٹھا 3.0 کا آغاز 7 ستمبر، 2021 کو پری پرائمری سے پانچویں جماعت کے اساتذہ اور اسکولوں کے سربراہوں کے لیے کیا گیا تھا۔

پچھلے پانچ برسوں میں تربیت یافتہ اساتذہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سال

اساتذہ کی تعداد

2018-19

3139876

2019-20

4945727

2020-21

2678996

2021-22

1336837

2022-23

1141986

ماخذ: سمگر شکشا کا پی اے بی

یہ معلومات وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ ان پورنا دیوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

**********

 

 

ش ح ۔  ف ا ۔ م ش

U. No.8956



(Release ID: 1850448) Visitor Counter : 360


Read this release in: English