وزارتِ تعلیم
اخلاقی تعلیم
Posted On:
08 AUG 2022 5:04PM by PIB Delhi
وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ نےانّپورنا دیوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ دکشا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو( ایک ملک ایک ڈجیٹل پلیٹ فارم )تمام گریڈس کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور کیو آر کوڈیڈ والی انرجائز نصابی کتابوںمیں اسکول کی تعلیم کے لئے معیاری ای کنٹینٹ فراہم کررہا ہے۔ دکشا عالمی پیمانے پر ویب کنسورشیم ( ڈبلیو 3 سی ) ویب کنٹینٹ رسائی رہنما خطوط (ڈبلیو سی اے جی) 2.0 سطح اے اے کے ساتھ تعمیل کرتا ہے ۔ اس سے بصارت سے محروم لوگوں کو اسکرین ریڈرز جیسی معاون ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹ تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ بصارت اور سماعت سے محروم افراد کے لیے خصوصی ای مواد ڈیجیٹل طور پر قابل رسائی انفارمیشن سسٹم (ڈی اے آئی ایس وائی ) اور این آی او ایس ویب سائٹ / یو ٹیوب پر اشاروں کی زبان میں تیار کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر آئی ایس ایل ویڈیوز پر مبنی 3520 نصابی کتابیں ریکارڈ کی گئی ہیں ان میں آئی ایس ایل پر مبنی 597 نصانی کتانیں دکشاپر اپ لوڈ کی گئی ہیں ۔دکشا پر 10,000 الفاظ کی آئی ایس ایل ڈکشنری اپ لوڈ کی گئی ہے اوردکشا پر 3,474 آڈیو بک چیپٹر تیار اور اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔
نشٹھا 2.0 (ثانوی سطح) - سیکنڈری/سینئر سیکنڈری سطح کے اساتذہ کے لیے 29 جولائی 2021 کو دکشا پر آن لائن شروع کیا گیا تھا۔ تربیتی پروگرام تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ثانوی سطح پر تقریباً 10 لاکھ اساتذہ اور اسکول کے ہیڈس کا احاطہ کرتا ہے۔ این سی ای آر ٹی نے ایک پیکج تیار کیا ہے جس میں 13 آن لائن کورسیز ہیں جن میں نشٹھا 2.0 کے لئے 12 جنرک ماڈیولز اور 56 مضامین کے مخصوص ماڈیولز شامل ہیں ا ب تک 33 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 10 زبانوں میں اس تربیتی پروگرام کو شروع کیا ہے۔ ایم او ای ، ایم او ڈی اور ایم او ٹی اے کے تحت خود مختار تنظیم نے بھی اسے اپنایا ہے۔
دکشا پورٹل پر نشٹھا2.0 آن لائن تیار کیا گیا ہے جس میں 12 جنرک کورسیز اور سات تدریسی کورسیز شامل ہیں ۔ اسکے مطابق 68 ماڈیول تیار کئے گئے ہیں جن میں نصاب اور سب کی شمولیت والی تعلیم، تدریس میں آئی سی ٹی ،سیکھنے اور جائزہ، سیکھنے والے کے مجموعی فروغ کے لئے ذاتی، سماجی خوبیاں، 8 انٹگریٹیڈ لرننگ ، ثانوی اسٹیج کے سیکھنے وا لوں کی فہم، صحت اور تندرستی اسکول لیڈر شپ کا فروغ، پیشہ ور تعلیم ، تعلیم میں صنف کے معاملات، اسکولی تعلیم میں اقدامات، کھلونےپرمبنی تدریس اوراسکول پر مبنی اندازے وغیرہ شامل ہیں ۔ ریاست اپنی ریاست کی مخصوص ضروریات کے مطابق ان ماڈیولس کی ترتیب دے سکتی ہے۔
نشٹھا3.0، 7 ستمبر2021 کو پری پرائمری سے کلاس پنجم کے اساتذہ اور اسکول کے سربراہوں کے لیے دکشا پلیٹ فارم پر آن لائن موڈ میں فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نمریسی (ایف ٹی این) کا آغاز کیا گیا۔ نشٹھا 3.0 – ایف ایل این تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظا م علاقوں میں پری پرائمری اور پرائمری سطح پر تقریباً 25 لاکھ اساتذہ اور اسکول کے سربراہوں کا احاطہ کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ا ین سی ای آر ٹی کی طرف سے این آئی پی یو این بھارت مشن کے مقاصد کے مطابق 12 آن لائن ماڈیولز پر مشتمل ایک خصوصی پیکیج تیار کیا گیا ہے۔ اب تک 33 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 11 زبانوں میں پروگرام شروع کیا ہے اور اسے ایم او ای ، ایم او ڈی اور ایم او ٹی اے کے تحت 5 خود مختار تنظیموں نے اپنایا ہے۔
ہر بچے کی مجموعی نشو ونما کے لئے اساتذہ کےڈیزائن تجربات کےمقصد سے دکشا پورٹل پر نشٹھا 3.0 آن لائن تیار کیا گیا ہے اور اور یہ 12 ماڈیولز پر مشتمل ہے: ایف ایل این مشن کا تعارف؛ قابلیت پر مبنی تعلیم کی طرف منتقل ہونا؛ سیکھنے والے کو سمجھنا؛ گریڈ I کے بچوں اور بالواتیکا کے لیے 3 ماہ کا پلے بیسڈ اسکول کی تیاری کا ماڈیول۔ بنیادی زبان اور خواندگی؛ بنیادی اعداد و شمار؛ سیکھنے کی تشخیص؛ والدین اور کمیونٹی کی شمولیت؛ تدریس، سیکھنے اور تشخیص میں آئی سی ٹی کا انضمام؛ کثیر لسانی تعلیم؛ کھلونا پر مبنی تدریس اور اسکول کی قیادت۔
نشٹھا پروگرام کے تحت تمام آن لائن مواد این سی آر ٹی کے نشٹھا پورٹل پر درج ذیل لنک کے تحت دستیاب ہے: https://itpd.ncert.gov.in/
************
ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر
U. No.8957
(Release ID: 1850419)
Visitor Counter : 185