وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی فوج نے ڈرون فیڈریشن آف انڈیا کے ساتھ ایک مفاہمت  نامے پر دستخط کئے

Posted On: 08 AUG 2022 6:07PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج کی طرف سے آرمی ڈیزائن بیورو نے  ڈرون ، کاؤنٹر ڈرون  اور متعلقہ تکنیکوں کی تحقیق  ،ترقی  ،  تجربہ اور تعمیر کو  فروغ دینے کی سمت میں  معاون  طریقے سے  کام کرنے کے لئے  ڈرون فیڈریشن آف انڈیا کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ ( ایم او  یو)پر دستخط کئے ہیں۔اس سے ہندوستانی فوج کو  ان کے آپریشن میں  مدد مل سکتی ہے۔ یہ مفاہمت نامہ  ہماری صنعت کو تعاون فراہم کرنے میں  ہندوستانی فوج کے عز م  اور دفاعی تعمیر میں  خود کفیل  بننے کی سوچ کے موافق  ملک میں تیار  سازوسامان اور  اسلحوں کے نظام  کو تیار کرنے کے لئے  ایک وسیع ایکو سسٹم  کو دکھاتا ہے ۔

آر می ڈیزائن بیورو ، ہندوستانی فوج کی نوڈل ایجنسی  ہے ، جو  انڈسٹری ، اکیڈمک  ، ڈی آر ڈی او اور ڈی پی ایس یو کے ساتھ تحقیق  وترقی کی کوششوں کے لئے سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ وہ  صارفین کی ضروریات کو گہرائی سے سمجھ سکیں اور ان کی تعریف کرسکیں ۔ ڈرون فیڈریشن آف انڈیا پالیسی میں تبدیلی لاکر  ،  تجارت کے مواقع پیدا کرکے ، ایک مضبوط  ہنر مندی کا ڈھانچہ تیار کرکے،  ٹکنالوجی اور علم کی منتقلی کی سہولت ،  پیمانے تیار کرکے اور انڈسٹری – اکیڈمک تعاون کے ساتھ تحقیق وترقی   کی کوششوں   کی حوصلہ افزائی کرکے ڈرون صنعت کو  فروغ دیتا ہے ۔

 ہندوستانی فوج اور ڈرون فیڈریشن آف انڈیا کے درمیان یہ مفاہمت نامہ  صنعتی وتعلیمی شعبے کو  ہندوستانی فوج کے ذریعہ   خرید کے لئے مخصوص تکنیک اور مصنوعات  تیار کرنے میں  تعاون کرنے کی کوششوں کو  فروغ دے گا۔ نئے مفاہمت نامے کے مطابق   دونوں فریق  درج ذیل شعبے میں  معاون طریقے سے کام کرنے کے لئے  متفق ہوئے ہیں:

  • انڈسٹری ، اکیڈمک اور  مسلح دستوں کے  ممبران کے ساتھ  گروہوں  ہدف پر مبنی  ٹکنالوجی   ریسرچ  پروگرام تیار کرنا ۔
  • صنعت اور مسلح دستوں   کے استعمال کرنے والے  گروہوں  کی  شراکتداری میں   علاقائی تجربات کے لئے  آؤٹ ریچ   کو قابل عمل بنانا۔
  • ہندوستانی صنعت کے اندر  فیلڈ کے منظرناموں کے بارے میں  بیداری پیدا کرنے کے لئے صنعتی نمائندوں  اور دیگر  ماہرین کی  آر می بیسڈ اور  دیگر  آپریشنل پوسٹوں  کے  دورے کے ساتھ ساتھ  صنعت کی صلاحیتوں   اور ترقی کو سمجھنے کے لئے  صنعتی ممبران کے  کارخانے والے احاطے میں فوج کے نمائندوں   کے  دورے کی سہولت  ۔

*************

ش ح۔ق ت۔رم

U-8953



(Release ID: 1850412) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi