وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فوج نے ’’ہِم- ڈرون-اے -تھون‘‘ لانچ کیا

Posted On: 08 AUG 2022 6:08PM by PIB Delhi

بھارتی فوج نے  بھارتی ڈرون فیڈریشن کے اشتراک سے 8 اگست 2022 کو ’’ہِم- ڈرون-اے -تھون‘‘ پروگرام کا آغاز کیا ۔ دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری کے مطابق اس پہل کا مقصد بھارتی ڈرون ایکو سسٹم کو تحریک دینا اور اسے مرکوز مواقع فراہم کرنا ہےتاکہ پیش پیش رہنے والے فوجیوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے جدید ترین ڈرون صلاحیتوں کو فروغ دیا جاسکے۔

بھارتی فوج گھریلو سطح پر تیار ڈرون ایکو سسٹم کی حمایت کرتی ہے جو کہ اس اصول پر مبنی ہے کہ ’ ملک میں دستیاب اچھا ‘،’عالمی سطح پر دستیاب بہترین  ‘ سے بہتر ہے۔حالانکہ دفاعی فورسزکے ذریعہ مانگ کی گئی ٹیکنالوجیز میں رفتہ رفتہ اضافہ سے پہلے سے بہتر اور زیادہ اہل ڈرون پروڈکٹس کی مینو فیکچرنگ کو ترغیب ملنے کا امکان ہے۔

’ہِم- ڈرون-اے -تھون‘پروگرام کا پورے بھارت میں صنعت تعلیمی حلقے ،سافٹ ویئر ڈیولپیرز اور ڈرون پروڈکٹس مینو فیکچرر سمیت سبھی فریقوں کے درمیان مسلسل رابطہ ہے۔اسے قابل تعین معیارات (جیسے اونچائی ،وزن ،رینج ،پایہ داری وغیرہ) کے ساتھ کئی مراحل میں منعقد کیا جائے گا ،جسے ظاہر کی گئی صلاحیتوں کی بنیا د پر مسلسل بڑھایا جارہا ہے ۔اس کے لئے استعمال کننددگان ،ڈیو لپمنٹ ایجنسیوں ، تعلیمی اداروں وغیرہ کے بیچ بات چیت اور خیالات کو شامل کرتے ہوئے وسیع سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔اس میں صنعت کے رد عمل ،زمینی پس منظر اور ضرورتوں کو سمجھنے کے لئے ڈیو لپمنٹ ایجنسیوں کے ذریعہ  آپریشنل مقامات کا دورہ ،انٹرنل ڈیو لپمنٹ اور زمینی آزمائش کے لئے ڈیو لپمنٹ ایجنسیوں کو ساتھ رکھنے ،اور ڈرون پروڈکٹس کے حقیقی کنڈکٹ اور جائزہ پر عمل کیا گیا ہے۔

ابتدائی نقطہ کے طور پر  مندرجہ ذیل زمروں میں ترقی شامل ہے۔

o زیادہ اونچائی والے علاقوں میں لاجسٹکس  /وزن لے جانے والا ڈرون۔

o خود کار نگرانی /تلاش اور بچاؤ ڈرون ۔

o تعمیر شدہ علاقوں میں لڑنے کے لئے مائیکرو /نینو ڈرون۔

***********

 

ش ح ۔  ف ا ۔ م ش

U. No.8948


(Release ID: 1850401) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi