وزارات ثقافت
آزادی کاامرت مہوتسو کے تحت مرکزی وزارتوں /ریاستی حکومتوں کے ذریعہ پورے بھارت میں اب تک لگ بھگ چھ ہزارپروگراموں کاانعقاد کیاگیاہے:جناب جی کے ریڈی
Posted On:
08 AUG 2022 6:15PM by PIB Delhi
آزادی کا امرت مہوتسو ، بھارت کی آزادی کے 75سال کا جشن منانے کے لئے حکومت ہندکی ایک پہل ہے ۔ آزادی کا امرت مہوتسو ، دنیا بھر میں منایاجارہاہے ، جس میں سبھی وزارتیں ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقے ، بزنس کارپوریٹ گھرانے ، غیرسرکاری تنظیمیں این جی اوز ، طلباء ، رضاکاراورسبھی طبقات کے افراد شرکت کررہے ہیں ۔ مرکزی وزارتیں اورریاستی سرکاریں ملک بھرمیں اب تک 60000پروگراموں کا انعقاد کرچکی ہیں ۔
وزارت اوراس سے ملحقہ تنظیمیں ، بہت زیادہ جن بھاگیداری کے ساتھ آزادی کا امرت مہوتسو منانے کی غرض سے مختلف تقریبات اورسرگرمیوں کا اہتمام کررہی ہیں ۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طورپر تقریبات کی رہنمائی فراہم کرنے اورسرگرمیوں کی منصوبہ بندکرنے کی غرض سے پانچ موضوعات کو منتخب کیاگیاہے۔ یہ موضوعات ہیں :(1) جدوجہد آزادی :تاریخ کے سنگ میلوں اورگمنام سورماؤں پرتوجہ مرکوز کرنا (2) آئیڈیایز 75:خیالات ونظریات کا جشن منانا اور وہ خیالات ونظریات جن سے بھارت کے خدوخال واضح ہوئے ہیں ، (3) حصولیابیاں @75 :مختلف النوع شعبوں کے ارتقاء اورترقی کو اجاگرکرنا (4) عزم 75 @:مخصوص اہداف اور نشانوں کے تئیں عہدبندگی کو تقویت بہم پہنچانا (5) اقدامات 75@:پالیسیوں کے نفاذ اورعہدبندگیوں کو حقیقت کی شکل دینے کی غرض سے کئے جانے والے اقدامات کو اجاگرکرنا، تقریبا ت کے دوران بڑی تعداد میں اسکولوں اورکالجوں کے طلباء سمیت نئی نسل کے نوجوان افراد کی شرکت پرخصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ان تقریبات کے دوران قومی سطح کی بہت سی مقابلہ جاتی تقریبات کا بھی اہتمام کیاگیا ہے ۔
ثقافت ، سیاحت اورشمال مشرقی خطے کے محکمے کے مرکزی وزیرجناب جی کے ریڈی نے آج لوک سبھا میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔
**********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -8947
(Release ID: 1850397)
Visitor Counter : 135