وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

یوگا کی تعلیم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 AUG 2022 5:01PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت نے 15 جنوری 2016 کو پروفیسر ایچ آر ناگیندر کی صدارت میں یونیورسٹیوں میں یوگا کی تعلیم کے بارے میں سفارشات دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے اپریل 2016 میں اپنی رپورٹ پیش کی اور اپنی سفارشات میں یوگا کورسز کا نصاب مقرر کیا۔

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے مطلع کیا ہے کہ اس نے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کی سطح پر یوگا کی تعلیم کو تسلیم کیا ہے۔یو جی سی نے جنوری، 2017 کے بعد یوگا کو ایک نئے قومی اہلیت ٹیسٹ (این ای ٹی ) مضمون کے طور پر بھی متعارف کرایا ہے۔

مزید برآں، آل انڈیا سروے آن ہائر ایجوکیشن (اے آئی ایس ایچ ای) پورٹل20-2019 کے مطابق، 131 یونیورسٹیاں یوگا سے متعلق کورسز پیش کر رہی ہیں۔

 

************

ش ح ۔ اک ۔ ف ر

U. No.8950


(ریلیز آئی ڈی: 1850395) وزیٹر کاؤنٹر : 115
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil