مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ڈی اے نے 18 پروجیکٹوں کے رجسٹریشن کے لئے آر ای آر اے ،دہلی میں درخواست دی ہے

Posted On: 08 AUG 2022 5:59PM by PIB Delhi

دہلی ڈیو لپمنٹ اتھارٹی(ڈی ڈی اے) نے سال 2019 سے 18 پروجیکٹوں کے رجسٹریشن کے لئے دہلی کی ریئل اسٹیٹ  ریگولیٹری اتھارٹی  میں درخواست دی ہے۔دہلی ریگولیٹری اتھارٹی نے درخواستوں کو پروسس کرنے کے بعد ڈی ڈی اے کو کچھ مخصوص خامیوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔اس کے بعد ڈی ڈی اے نے ریئل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈیو لپمنٹ( ایکٹ 2016]ریرا [،کے تحت پروجیکٹوں کے رجسٹریشن کی ضرورت کے خلاف ابتدائی اعتراض ظاہر کرتے ہوئے عبوری درخواست(آئی اے) دائر کی۔جسے ریگولیٹری اتھارٹی نے 20 دسمبر 2021 کے اپنے حکم کے ذریعہ خارج کردیا تھااور ڈی ڈی اے کو ہدایت دی تھی کہ وہ رجسٹریشن کے لئے اپنی درخواست میں خامیوں کو دور کرے۔ڈی ڈی اے نے ریرا کے تحت ڈی ڈی اے پروجیکٹوں کے رجسٹریشن کی ضرورت کے خلاف ریئل اسٹیٹ اپیلی ٹریبونل کے سامنے اپیل دائر کی ہے۔ابھی تک ڈی ڈی اے کا کوئی پروجیکٹ ریر اکے تحت رجسٹر نہیں ہوا ہے۔

ریرا کی دفعہ تین کسی بھی ریئل اسٹیٹ پروجیکٹ کی تشہیر ،مارکیٹنگ ،بکنگ ،فروخت یا فروخت کے لئے پیش کش ،یا کسی بھی طریقے سے خریدنے کے لئے افراد کو مدعو کرنے سے پہلے پرموٹر کے ذریعہ اس کے رجسٹریشن کو لازمی کرتی ہے۔اس کے علاوہ ،ریرا کی دفعہ 59 ریئل اسٹیٹ پروجیکٹ کے غیر رجسٹریشن کے معاملے میں پرموٹر پر جرمانہ لگانے کا التزام کرتی ہے ۔ ریرا کے تحت پروجیکٹوں کا رجسٹریشن نہ کرنے پر پرائیویٹ  سیکٹر کی ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کے خلاف مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹیز کے ذریعہ کی گئی کارروائی سے متعلق ڈاٹا /معلومات مرکزی طور پر نہیں رکھی جاتی ہیں۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

***********

ش ح ۔  ف ا ۔ م ش

U. No.8946


(Release ID: 1850391) Visitor Counter : 101
Read this release in: English , Hindi