مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مکانات اور شہری امور کی وزارت ’ایم او ایچ یو اے‘ نے مہارت کے سینٹروں کی حیثیت سے  نامزد اداروں اور ان کی شناخت کرنے کےلئے کمیٹی  تشکیل دی

Posted On: 08 AUG 2022 6:01PM by PIB Delhi

 مکانات اورشہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ خزانہ کی مرکزی وزیر نے 23-2022 بجٹ کی تقریر میں اعلان کیا ہے کہ شہری منصوبہ بندی میں  ہندوستان کو مخصوص معلومات کو فروغ دینے کے لئے اور  ان شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں موجودہ 5 تعلیمی اداروں کو مہارت کے سینٹر کے طور پر نامزد کیا جائے گا ۔ ان سینٹروں کو 250-250 کروڑ روپئے کا فنڈ فراہم کیا جائے گا۔

مہارت کے سینٹر کے طور پر نامزد اداروں اور شناخت کے عمل کو تقویت دینے کے لئے مکانات اور شہری امور کی وزارت نے ایم او ایچ یو اے ، اعلی تعلیم کے شعبے (تعلیم کی وزات) ، تکنیکی تعلیم کے لئے آل انڈیا کونسل، نیتی آیوگ اور سرکردہ  ماہرین کے افسروں پر مشتمل  ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ مذکورہ کمیٹی کی شرائط درج ذیل ہیں:

  1. صلاحیت سازی کے پروگراموں اور تربیت دینے کے لئے اداروں کی گنجائش کا تخمینہ لگانے کے لئے پیرامیٹرس کی شناخت ۔
  2. اداروں کے سلیکشن کے لئے عمل کاری وضع کرناتاکہ مہارت کے سینٹر ( سی او ای ایس ) کے طور پر نامزد کیا جاسکے ۔
  • iii. 5 سی او ای ایس کی سفارش کرنا اور ہر خطے سے ایک سی او ای ایس کی سفارش کرنا چیلنج مسابقت کی بنیاد پر ۔
  • iv. ایسے مضامین کی فہرست تجویز کرنا جس پر ہندوستان کی مخصوص معلومات تشکیل دی گئی ہو اور تربیت اورصلاحیت سازی سی او ای ایس کے ذریعہ فراہم کی گئی ہو۔ مضامین کی ایک فہرست نیچے دی گئی ہے ۔

 

  1. ٹرانزٹ ا وریئنٹیڈ ٹیولپمنٹ
  2. قابل منتقل ترقی کے حقوق
  3. شہری منصوبہ بندی کی اسکیموں کے ذریعہ بہت چھوٹی سطح پر منصوبہ بندی
  4. مقامی ایریا منصوبہ کے ذریعہ بہت چھوٹے سطح پر منصوبہ بندی
  5. شہری پانی کی سپلائی
  6. گندے پانی کے نکاس کا بندوبست اور ان کو ٹھکانےلگانا
  7. فضائی آلودگی سے نمٹنے اور گرم جزیرے کے اثرات کو کم کرنے کے لئے شہر میں ہریالی

 

مہارت کے سینٹرس کے طو ر پر تعلیمی  ا داروں کو نامزد کرنے کے لئے رہنماخطوط کامسودہ تیار کیا گیا ہے اوراسے کمیٹی کے ممبروں کی رائے معلوم کرنے کے لئے سرکولیٹ کیا گیا ہے ۔ مزید اقدامات حسب ذیل ہیں ۔

  1. رہنماخطوط جاری کرنا
  2. تعلیمی اداروں سے تجاویز طلب کرنا
  • iii. تجاویز کی تشخیص کرنا
  • iv. پانچ ا کیڈمک اداروں کا حتمی انتخاب تاکہ انہیں مہارت کے سینٹر کے طور پر نامزد کیا جاسکے ۔

 

 

************

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.8944

 


(Release ID: 1850385)
Read this release in: English