نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب انوراگ ٹھاکر نے نوجوانوں سے  13 سے 15 اگست تک اپنے گھروں میں ترنگا لہرانے  کی اپیل کی


وزیر نے شملہ میں ایک یوتھ کانفرنس سے خطاب کیا

Posted On: 09 AUG 2022 7:42PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور کھیلوں اور نوجوانوں  کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ  13 سے 15 اگست 2022 تک آزادی کا امرت مہوتسو کے حصہ کے طورپر ملک بھر میں منائے جاری ‘ہرگھر ترنگا مہم’ کے تحت اپنے گھروں میں ترنگا لہرائیں۔انہوں نے کہا کہ آج "اگست کرانتی" دیوس ہونے کے ناطے ہمارے نوجوانوں کو اپنے اپنے شعبے میں اپنی لگن اور محنت کے ساتھ اپناتعاون دیتے ہوئے دنیا کی چوٹی پر ترنگا لہرانے کا حلف لینا چاہئے۔ جناب انوراگ نے کہا کہ ہمارا قومی پرچم محض کپڑے کا ٹکڑا نہیں ہے بلکہ ترنگے کی طاقت 130 کروڑ ہندوستانیوں کو متحد کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو عہد کرنا چاہئے کہ وہ ملک کو متحد رکھیں گے اور ہندوستان کو آگے لے کر جائیں گے اور ہندوستان کو مضبوط بنائیں گے۔ وہ آج شملہ میں نہرو یووا کیندر، این ایس ایس کے رضاکاروں اور مختلف یووا گروپوں  کے ساتھ منعقدہ یوتھ کانفرنس کے دوران خطاب کررہے تھے۔ پروگرام کا اہتمام نہرو یووا کیندر، شملہ (ہماچل پردیش ) نے کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ARGP.jpg 

نوجوانوں سے بات چیت کے دوران ،انہوں نے بھارت درشن پروگرام کے ذریعے نوجوان نسل میں حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے جذبات کو بیدار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر نوجوان کو اپنی ریاست اور ملک کے دیگر مقامات اور حصوں کا دورہ کرنا چاہئے اور ان کو دیکھنا چاہئے جس سے ان میں تعلق اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہوگا اور انہیں ذمہ دار شہری بننے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مختلف ریاستوں کی زبان، ثقافت اور مختلف کھانوں وغیرہ  کے بندھنوں کو توڑنے میں ایک بھارت شریشٹھ بھارت(ای بی ایس بی) پروگرام کے کردار کا بھی ذکر کیا جس سے مختلف ریاستوں کے نوجوانوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا گیا۔ وزیر نے کہا کہ یہ ملک کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کی سمت کام کرے گا اور اس طرح ہندوستان کی شان میں اضافہ کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002O40U.jpg

 

شرکا کے ساتھ کھل کر بات چیت میں، جناب  انوراگ ٹھاکر نے ملک کے مختلف مسائل پر نوجوانوں کے خیالات جاننے کی کوشش کی۔ انہوں نے نہرو یووا کیندر، این ایس ایس رضاکاروں اور مختلف یووا گروپوں کے نوجوانوں کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے، ایک بھارت شریشٹھ بھارت، اسکل ڈیولپمنٹ، کھیلوں کے کردار، فٹ انڈیا تحریک اور کیریئر کونسلنگ تھریڈ بیئر کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اجلاس مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ اس ملک کے نوجوان سرکاری اسکیموں کے بارے میں جان سکیں اور حکومت سے رجوع کرسکیں۔

وزیر نے مرکزی حکومت کی اسکیموں جیسے ہر گھر جل یوجنا، صفائی مہم اُجالا، اجولا یوجنا، اور ڈیجیٹل انڈیا وغیرہ کی کامیابیوں کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فٹ انڈیا تحریک کو فروغ دینے کے لیے انہوں نے اپنے پارلیمانی حلقہ میں 250 جم قائم کیے ہیں۔

 

میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے ہر شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں ہماری کامیابیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے کیونکہ حالیہ کامن ویلتھ گیمز کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان نے 61 تمغے حاصل کیے اور ٹورنامنٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

*************

ش ح ۔ا م۔

U:8936

 

 


(Release ID: 1850366) Visitor Counter : 198


Read this release in: Marathi , Odia , English , Hindi