قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کی وزارت قبائلی آبادی کی مربوط سماجی و اقتصادی ترقی کا ہدف  حاصل کرنے کے لیے ’پردھان منتری آدی آدرش گرام یوجنا‘نافذ کر رہی ہے

Posted On: 08 AUG 2022 6:04PM by PIB Delhi

حکومت نے 2021-22سے 2025-26کے دوران نافذ کرنے کے مقصد سے'پردھان منتری آدی آدرش گرام یوجنا (پی ایم اے اے جی وائی) نام کے ساتھ ’قبائلی ذیلی اسکیم کے لیے (ایس سی اے سے ٹی ایس ایس)کے لیے خصوصی مرکزی امداد ‘ کی سابقہ اسکیم میں ترمیم کی ہے۔اس اہم اقدام کا مقصدمرکزی  شیڈولڈ ٹرائب کے حصے میں مختلف اسکیموں کے تحت دستیاب فنڈ کے ذریعہ ترجیح دیتے ہوئے ، سہولیات اور انتظامات میں پائے جانے والے خلاء کو ختم کرنا  اور قبائلی آبادی والے گاؤں میں بنیادی ڈھانچہ فراہم کرناہے۔ اس مدت کے دوران درج فہرست قبائلیوں کے ساتھ  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کم از کم50 فیصد قبائلی آبادی والے 36,428 گاؤں  اور 500 درج فہرست قبائلیوں کا احاطہ کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔

اسکیم کا بنیادی مقصدنقطہ ہم آہنگی کے ذریعہ منتخب گاؤں کی مربوط سماجی و اقتصادی ترقی  کا ہدف حاصل کرنا ہے۔ اس میں درج ذیل اجزاء شامل ہیں۔

  1. ضروریات،امکانات اور خواہشات کی بنیاد پر گاؤں کے ترقیاتی منصوبے کی تیاری؛
  2. مرکزی / ریاستی حکومتوں کی انفرادی / خاندانی فائدے کی اسکیموں کے دائرے کو زیادہ سے زیادہ کرنا؛
  3. صحت، تعلیم، روابط اور روزگار جیسے اہم شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا؛

یہ اسکیم ترقی کے نمایاں 8 شعبوں جیسے سڑک رابطے (اندرونی اور گاؤں/بلاک)، مواصلاتی رابطے (موبائل/انٹرنیٹ)، اسکول، آنگن واڑی مراکز، صحت کے ذیلی مرکز، پینے کے پانی کی سہولت، پانی کی نکاسی اور ٹھوس فضلہ کا انتظام میں میں فرق کو کم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ پی ایم اے اے جی وائی کے تحت انتظامی اخراجات سمیت منظور شدہ سرگرمیوں کے لیے 20.38 لاکھ روپے کی گنجائش ’گیپ فیلنگ' کے طور پر کیا گیا ہے۔ اگلے 5 سالوں میں اس اسکیم کے لیے کابینہ نے 7,276 کروڑ روپے کے رقم  کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پی ایم اے اے جی وائی کے تحت شناخت کردہ گاؤں میں بنیادی ڈھانچے اور خدمات کے انتظام کے لیے مرکزی / ریاستی شیڈولڈ ٹرائب کمپوننٹ(ایس ٹی سی) فنڈز اور ان کے پاس دستیاب دیگر مالی وسائل کے طور پر وسائل کو اکٹھا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
یہ معلومات قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا نے لوک سبھا میں فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

8926


(Release ID: 1850356) Visitor Counter : 315


Read this release in: English , Hindi , Telugu