عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے گورننس ماڈل میں مستقبل کا وژن ہے


سودیش کنکلیو، 2022 میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا، مودی کے ذریعہ تیار کردہ انتظامی ماڈل کی تقلید دنیا کے کئی ممالک بشمول کئی ترقی یافتہ معیشتوں کے ذریعہ کیا جا رہا ہے

اس گورننس ماڈل کے تین رتن ہیں: جداگانہ ( آؤٹ آف باکس) سوچ ، ماضی کےطلسم کو توڑنا اور حکومتی مہم کو بڑے پیمانے پر مہم میں تبدیل کرنا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 08 AUG 2022 5:49PM by PIB Delhi

 

سائنس و ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  نریندر مودی کے گورننس ماڈل میں مستقبل کا وژن ہے۔

یہاں سودیش کنکلیو، 2022 میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، پچھلے 20 سالوں میں وضع کردہ گورننس کے مودی ماڈل نے ہندوستان کی ترقی کے مستقبل کے لائحہ عمل کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے کہا، امرت کال کے اگلے 25 سالوں میں، جب ہندوستان عالمی سطح پر پہنچے گا ، تو یہ بنیادی طور پر ہماری سائنسی صلاحیتوں اور ہمارے اسٹارٹ اپس کی صلاحیت کی بنیاد پر ہوگا جو بنیادی طور پر ٹیکنالوجی پر مبنی ہوں گے اور 140 کروڑ سے زیادہ ہندوستانیوں کاموثر دیکھ بھال کرنے والا ایک منفرد طرز حکمرانی کا ماڈل ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/js-1(3)UMHV.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی ہندوستان میں وہ واحد ہندوستانی قائد ہیں جنہوں نے حکومت کے سربراہ کے طور پر 20 سال مکمل کیے، پہلے وزیر اعلیٰ اور پھر وزیر اعظم کے طور پر اور دنیا بھر میں یہ بھی ایک نادر کارنامہ ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ  جب 26 جنوری 2001 کو گجرات کے کچھ میں تباہ کن زلزلہ آیا تو بی جے پی کے اس وقت کے جنرل سکریٹری نریندر مودی لوگوں کے درمیان پہنچے اور بعد ازاں اسی سال گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بن گئے۔ انہوں نے کہا، 10 سال کے مختصر عرصے میں، مودی جی نے جانوں اور املاک کے بڑے نقصان کے بعد کچھ کو پورے ملک کے لیے ترقی کے ماڈل کے طور پر واپس لائے ۔ وزیر موصوف نے بتایا  کہ اسی طرح کووڈ-19، صدی کی وبائی بیماری ،بڑی مصیبت سے ایک خوبی میں بدل گئی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی کی 20 سال کی حکمرانی کے ہر گزرتے سال نے بڑھتے ہوئے منافع  دیے ہیں اور ہر نئے چیلنج نے اس گورننس ماڈل کو مضبوط، زیادہ موثر اور پائیدارانداز سے ابھرنے کے قابل بنایا ہے۔ انہوں نے کہا، مودی جی کے تیار کردہ انتظامی ماڈل کی تقلید دنیا کے کئی ممالک بشمول کئی  ترقی یافتہ معیشتوں کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/js-2(2)RPK9.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، اس گورننس ماڈل کے تین  رتن ہیں: جداگانہ سوچ ( آؤٹ آف باکس تھنکنگ)، ماضی کےطلسم کو توڑنا اور حکومتی مہم کو بڑے پیمانے پر مہم میں تبدیل کرنا ۔ تین عظیم خیالات میں سے ہر ایک کی مثال دیتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہاکہ مئی 2014 میں وزیر اعظم مودی کے اقتدار میں آنے کے فوراً بعد، پہلے بڑے فیصلوں میں سے ایک یہ تھا کہ خود تصدیق کو متعارف کرایا جائے اور گزیٹیڈ افسرکے ذریعہ دستاویزات کی تصدیق کروانے کے رواج کو ختم کیا جائے۔

اسی طرح، طلسم کو توڑتے ہوئے، وزیر اعظم نے خلائی شعبہ کو پبلک پرائیویٹ شراکت داری  کے لیے کھول دیا، جس کی وجہ سے اسٹارٹ اپس کے ذریعہ اسرو کے ساتھ 60 سے زیادہ رجسٹریشن ہوئے اور ان میں سے چھ کو اسرو سےابتدائی سرمایہ کاری ( سیڈ فنڈنگ) بھی ملی۔ حکومتی مہم کو بڑے پیمانے پر مہم میں تبدیل کرنے کے بارے میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، 2014 میں لال قلعہ کی فصیل سے ہر گھر میں بیت الخلا بنانے کے اعلان نے لوگوں کے تصور کو اپنی  جانب متوجہ کیا اور جلد ہی سوچھتا ایک حقیقی عوامی تحریک بن گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

8924


(Release ID: 1850323) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi