جل شکتی وزارت
جل جیون مشن کے تحت پینے کے صاف پانی کا کنکشن
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 AUG 2022 3:39PM by PIB Delhi
2024 تک ملک کے ہر دیہی گھر میں پینے کے قابل نل کے پانی کی فراہمی کے لیے اگست، 2019 سے ریاستوں کے ساتھ مل کر جل جیون مشن نافذ کیا جا رہا ہے۔
جل جیون مشن کے اعلان کے وقت، 3.23 کروڑ دیہی گھرانوں میں نل کے پانی کے کنکشن ہونے کی اطلاع تھی۔ اب تک، گزشتہ 35 مہینوں میں 6.70 کروڑ (35فی صد) گھرانوں کو نلکے کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح، تین اگست 2022 تک، ملک کے 19.11 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے، تقریباً 9.93 کروڑ (51.99فی صد) گھرانوں کو اپنے گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی حاصل ہوئی ہےاور بقیہ 9.08 کروڑ دیہی گھرانوں کا 2024 تک احاطہ کرنے کا منصوبہ ہے۔
دیہی عوام میں 'ملکیت کا احساس' پیدا کرنے کے لیے، جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت، 5 فیصد کی حد تک نقد اور/یا اشیاء اور/یا مزدوری کی شکل میں معاشرے کے تعاون کا انتظام اور شمال مشرقی اور ہمالیائی ریاستوں، جنگلات/پہاڑی علاقوں، ایس سی/ایس ٹی اکثریت والے دیہات اور باقی علاقوں میں 10فی صد گاؤں کے بنیادی ڈھانچے کی لاگت کا انتظام کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ، کمیونٹی کی رضامندی اور گاؤں کے کم از کم 80فی صد گھرانوں کی جانب سے پانی کی فراہمی کی اسکیم اور گرام پنچایت اور/یا اس کی ذیلی کمیٹی، یعنی گاؤں کے پانی اور صفائی کمیٹی/پانی سمیتی/صارف (یوزر گروپ) گروپ کو شروع کرنے کے لیے پیشگی شرط ہے۔ غریب، کمزور، دیویانگجن یا بیوہ سے انفرادی تعاون کو مستثنیٰ قرار دیا جا سکتا ہے جس کی آمدنی کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں ہے۔ فی خاندان کا حصہ ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں میں مختلف ہوتا ہے اور اسکیم کے گاؤں کے بنیادی ڈھانچے کے سرمائے کی لاگت کی بنیاد پر حاصل کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ، اسکیم کے کامیاب آغاز کے بعد، کمیونٹی کو گاؤں کے اندر بنیادی ڈھانچے کی لاگت کا 10فی صد ایوارڈ دیا جائے گا، جو بڑے خرابی وغیرہ کی وجہ سے کسی غیر متوقع اخراجات کو پورا کرنے کے لیے گھومنے والے یعنی ریولونگ فنڈ کے طور پر کام کرے گا۔ اس کا مقصد مسلسل پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا۔
مزید یہ کہ، مشن کے تحت، دشوار گزار علاقوں کے لیے 30فی صد حصہ تفویض کیا گیا ہے جس میں ڈیزرٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (ڈی ڈی پی) اور خشک سالی کے شکار علاقے پروگرام(ڈی پی اےپی) کے تحت علاقے شامل ہیں، جبکہ فنڈ مختص کرتے ہوئے، ان علاقوں میں احاطے کو ترجیح دی جائے۔
یہ جانکاری جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-8880
(ریلیز آئی ڈی: 1850118)
وزیٹر کاؤنٹر : 119