بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ای شعبے کی مدد  کے لیے پیکیج

Posted On: 08 AUG 2022 3:23PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی باقاعدہ ورکنگ کیپیٹل کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے آتم نر بھر بھارت پیکج کے تحت اقدامات کیے ہیں جس میں دیگر باتوں کے ساتھ (i) ایم ایس ایم ای سمیت کاروباروں کے لیے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) کے تحت 5  لاکھ کروڑ روپے ۔ اسکیم کی میعاد کی مدت 31 مارچ 2023 تک بڑھا دی گئی ہے۔ (ii) اسٹریٹ وینڈرز کو  بلا گارنٹی کے ورکنگ کیپیٹل لون کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پی ایم اسٹریٹ وینڈرز  آتم نربھر ندھی (پی ایم سوا ندھی) اسکیم ۔

مندرجہ بالا کے علاوہ، ایم ایس ایم ای کو جاری اسکیموں اور اقدامات کے ذریعے ورکنگ کیپیٹل کی مدد کے لیے بھی مدد فراہم کرائی گئی ہے، یعنی (i) کریڈٹ ڈیلیوری سسٹم کو مضبوط کرنے اور بہت چھوٹی اور چھوٹی  صنعتوں  کے شعبے کو ضمانت اور فریق سوئم گارنٹی کی پریشانی کے بغیر زیادہ سے زیادہ  200 لاکھ روپے تک کے قرض  کی سہولت دینے کےلئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم (سی جی ایس); (ii) افراد کو اپنی کاروباری سرگرمیاں قائم کرنے یا انہیں وسعت دینے کے لئے 10 لاکھ روپے تک کے بلا ضمانتی قرض  فراہم کرانے کے لئے پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) ۔ گزٹ نوٹیفکیشن (ایس او 5670ای) مورخہ 8 نومبر 2018 کے مطابق، تمام مرکزی  وزارتوں/محکموں/سی پی ایس یو کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی سالانہ خریداری کا کم از کم 25 فیصد ایم ایس ای سے حاصل کریں، بشمول درج فہرست ذات/ درج فہرست قبائل کی ملکیت والے ایم ایس ای سے 4 فیصد اور خواتین کی ملکیت والے  ایم ایس ای سے   3 فیصد حاصل کریں ۔ کارپوریٹ کمپنیوں کی غیر یقینی صورتحال اور غیر صحت مندانہ مسابقت سے نمٹنے کے لیے، 358 اشیاء خاص طور پر  بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے ذریعہ مینوفیکچر کئے  کے لیے محفوظ کی گئی  ہیں؛ اور 200 کروڑ روپے تک کی خریداری کے لیے کوئی عالمی ٹینڈر  نہیں ہوگا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 8894



(Release ID: 1850054) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Tamil