وزارت دفاع
تکمیل شدہ یا زیر تکمیل سرحدی سڑکوں کی موجودہ حالت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 AUG 2022 3:02PM by PIB Delhi
سرحدی سڑکوں کی تنظیم (بی آر او) ہندوستانی فوج کی طرف سے طے شدہ ترجیحات کے مطابق کسی بھی خطے کی مبنی بر حکمت ضرورتوں کی بنیاد پر سڑکیں تیار کرتی ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران مکمل ہونے والی سرحدی سڑکوں کی سال بہ سال تفصیلات حسبِ ذیل ہیں:
|
سال
|
سڑکیں تکمیل شدہ (کلو میٹر میں)
|
|
2017-18
|
612.82
|
|
2018-19
|
608.62
|
|
2019-20
|
691.22
|
|
2020-21
|
940.64
|
|
2021-22
|
741.70
|
|
میزان
|
3,595.00
|
مزید یہ کہ 6,195 کلومیٹر سرحدی سڑکیں زیر تعمیر ہیں۔ یہ سڑکیں محاذی علاقوں میں سیکورٹی فورس کے آسانی سے نقل و حمل کے لئے رابطہ فراہم کرنے کے علاوہ ہنگامی حالات میں فوری طور پر فوجیوں کو متحرک کرنے میں فائدہ مند ہیں۔ سرحدی علاقوں میں سڑکیں نہ صرف دور افتادہ دیہات کو جوڑنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ خطے کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی مدد کرتی ہیں۔
یہ جانکاری مملکتی وزیر دفاع جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب پرکاش جاوڈیکر کو ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
ع س
(ریلیز آئی ڈی: 1850044)
وزیٹر کاؤنٹر : 133