وزارت دفاع

آئیڈیکس اقدام

Posted On: 08 AUG 2022 3:06PM by PIB Delhi

ڈیفنس ایکسیلنس کے لئے اختراعات (آئیڈیکس) فریم ورک کا حکومت کی طرف سے آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد خود انحصاری کع فروغ دینے کے ساتھ دفاعی اور ایرو اسپیس سیکٹر میں جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس کے لئے صنعتوں کی خدمات لی جائیں گی جن میںبہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے علاوہ نئی صنعتوں، انفرادی اختراع کاروں، تحقیق و ترقی میں مصروف اداروں اور متعلقہ ماہرین شامل ہوں گے۔ حکومت نے آئیڈیکس کے لئے  498.78 کروڑ روپے کی بجٹ لاگت سے ایک سنٹرل سیکٹر اسکیم منظور کی ہے جو 2022-2021 سے 2026-2025 تک یعنی اگلے 5 برسوں کے لئے ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن(ڈی آئی او) کے ذریعے تقریباً 300 نئی صنعتوں/بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں/انفرادی اختراع کاروں اور تقریباً 20 پارٹنر انکیوبیٹروں کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔

 

حکومت دفاعی شعبے میں کردار ادا کرنے اور ملک میں ایرو اسپیس سیٹ اپ تیار کرنے کے لئے نئی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اس کے لئے خاطر خواہ گرانٹس اور ٹیسٹ کی سہولیات/انفراسٹرکچر تک آسان اور تیز تر رسائی فراہم کی جاتی ہے جو مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ دستیاب ہیں۔ دیگر فراہم کی جانے والی سہولتوں میںمشترکہ تخلیقی اور مشترکہ اختراعی سہولتیں شامل ہیں۔ ان کیلئے ہموار آپریٹنگ طریقہ کار اور کم سے کم دستاویزات کا استعمال کیا جاتا ہے اور خریداری میں سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اس طرح پوری نظام کو ان کے حق میں سازگار بنایا گیا ہے۔

 

 

یہ اطلاع مملکتی قزیر دفاع جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں ڈاکٹر کیرودی لال مینا کو ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1850038) Visitor Counter : 96


Read this release in: English