وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈیفنس اسٹارٹ-اپس

Posted On: 08 AUG 2022 3:07PM by PIB Delhi

حکومت نے ڈیفنس اور ایرو اسپیس شعبے میں اختراع اور ٹیکنالوجی کے فروغ کو بڑھاوا دینے کی غرض سے انوویشن فار ڈیفنس ایکسیلنس (آئی ڈی ای ایکس)  فریم ورک کا آغاز کیا تھا، جس میں ایم ایس ایم ای،  اسٹارٹ اپس،  انفرادی اختراع کاروں، تحقیق و ترقی کے اداروں اور ماہرین تعلیم کو ساتھ لے کر یہ کام کرنا ہے تاکہ دفاع کے شعبے میں خودکفالت حاصل کی جا سکے۔ آئی ڈی  ای ایکس  فریم  ورک کے تحت اب تک 7 ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنج ( ڈی آئی ایس سی) شروع کئے جا چکے ہیں۔

 

آئی ڈی ای ایکس روٹ کے تحت،  حکومت اختراع اور ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ پر توجہ مرکوز کرتی ہے اور کامیاب پروٹو ٹائپ ڈیولپمنٹ کے لئے اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کی مدد کرتی ہے۔ ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنج کے مختلف راؤنڈز میں بڑی تعداد میں اسٹارٹ اپس نے حصہ لیا ہے۔ اب تک پروٹوٹائپ ڈیولپمنٹ کے لئے 136 اسٹارٹ اپس کوکام میں شامل کیا گیا ہے اور 102 کنٹریکٹ سائن کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ وزارت نے 14 آئی ڈی ای ایکس اشیاء کو مطلوبہ منظوری (اے او این)  دی ہے، جس سے آئی ڈی ای ایکس جیتنے والوں کو آرڈرز دیئے جانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

 

حکومت نے 22-2021 سے 26-2025 تک 5 برس کے لئے 498.78 کروڑ روپے کی بجٹ امداد کے ساتھ  آئی ڈی ای ایکس کے لئے ایک سنٹرل سیکٹر اسکیم کو منظوری دی ہے۔

 

یہ اطلاع وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب  سندوش کمار کو ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1850031) Visitor Counter : 137
Read this release in: English , Tamil