پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خام سپلائی کے تحفظ کو یقینی بنانے اور کسی واحد خطے سے خام تیل پر انحصار کے خطرے کو کم کرنے کے لیے، آئل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز پہلے سے ہی مختلف جغرافیائی مقامات میں واقع ممالک سے خام تیل خریدتی ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 AUG 2022 5:35PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مطلع کیا کہ خام سپلائی کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور کسی واحد خطے سے خام تیل پر انحصار کے خطرے کو کم کرنے کے لیے، آئل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (پی ایس یو) پہلے ہی سے مختلف جغرافیائی مقامات جیسے مشرق وسطی، افریقہ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ وغیرہ ممالک سے خام تیل خریدتی آرہی  ہیں۔

مالی سال (ایف وائی) 2019-20 کے دوران، پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (او پی ای سی) کی طرف سے کٹوتی سے قبل، مشرق وسطیٰ کے ممالک سے آئل پی ایس یو کے ذریعے خام تیل کی درآمد 69.02 فیصد (88.9 ملین میٹرک ٹن  - ایم ایم ٹی) تھی۔ لیکن مالی سال 2020-21 کے دوران، مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی درآمد کم ہوکر 63.49 فیصد رہ گئی (110.1 ایم ایم ٹی کی کل درآمد میں سے 69.9 ایم ایم ٹی)۔ مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی درآمد میں یہ کمی بنیادی طور پر اوپیک کی جانب سے مئی 2020 سے خام تیل کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے ہے، کیونکہ وہ ممالک جو اوپیک کے رکن ہیں، اوپیک پلس کے اپنے متفقہ ترمیم شدہ کوٹے کے مطابق خریدار ممالک کو خام تیل کی پیداوار اور برآمد کرتے ہیں۔  تاہم، اوپیک نے خام تیل کی پیداوار میں مرحلہ وار اضافہ کرنا شروع کیا اور مالی سال 2021-22 کے دوران، مشرق وسطیٰ کے ممالک سے خام تیل کی درآمد بڑھ کر 69.49 فیصد (120.44 ایم ایم ٹی کی کل درآمد میں سے 83.69 ایم ایم ٹی) ہو گئی۔

آئل پی ایس یو تکنیکی – اقتصادی تجزیے کی بنیاد پر گیانا، امریکہ اور روس سے بھی خام تیل حاصل کر رہی ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8889


(ریلیز آئی ڈی: 1850008) وزیٹر کاؤنٹر : 124
یہ ریلیز پڑھیں: English , Telugu