وزارت دفاع
درجہ بندی کے ضوابط اور جدید بحری ٹیکنالوجیوں پر کانفرنس
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 AUG 2022 4:33PM by PIB Delhi
بحری جہازوں اور معاونین کے لیے درجہ بندی کے ضابطے اور جدید ٹیکنالوجیز پر ایک دو روزہ کانفرنس کا انعقاد، ڈائریکٹوریٹ آف نیول آرکیٹیکچر، انٹیگریٹڈ ہیڈکوارٹر- وزارت دفاع (بحریہ) نے 04-05 اگست 22 کو منوہر پاریکر انسٹی ٹیوٹ برائے دفاعی مطالعات اور تجزیہ، نئی دہلی میں کیا تھا،جس کا مقصد جنگی جہازوں کی اندرون ملک تعمیر کو فروغ دینا ہے۔ کانفرنس کا تھیم مستقبل کے بحری جہاز - تکنیکی طور پر تبدیلی، اقتصادی طور پر قابل عمل اور ماحولیاتی طور پر پائیدارََ تھا۔ اس کانفرنس کا مقصد ہندوستانی بحریہ کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا تاکہ درجہ بندی کی سوسائٹیوں، ہندوستانی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی مختلف شاخوں، ہندوستانی شپ یارڈس، ڈی آر ڈی او لیبز، اکیڈمی وغیرہ کے درمیان تحقیق اور ترقی کے ساتھ ساتھ معیار کی یقین دہانی اور سروے کے میدان میں ہم آہنگی حاصل کی جاسکے۔
سات بڑی بین الاقوامی درجہ بندی سوسائٹیوں کے سینئر مندوبین/مضامین ماہرین، یعنی اے بی ایس, بی وی, کلاس-این کے, ڈی این وی-جی ایل, آئی آر ایس, ایل آر اور آرآئی این اے، نے کانفرنس میں شرکت کی، جس میں درجہ بندی کے عمل سے لے کر کلاس سوسائٹیز کی طرف سے، بحری جہازوں کے لیے، ملٹری کلاس نوٹیشنز، میری ٹائم سائبر سیکیورٹی، ایڈوانسڈ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، بحری جہاز کے دستخط، خود مختار جہازوں کے لیے قواعد، بحری جہازوں پر بائیو سیفٹی، ٹیکنالوجی کی اہلیت، ہائبرڈ پاورنگ اور بحری جہازوں کی ڈی کاربنائزیشنسے متعلق 16 مقالے پیش کیے گئے۔ اس کے علاوہ، بحری اور دیگر سرکاری جہازوں کے ڈیزائن، تعمیر اور دیکھ بھال سے متعلق دیگر تکنیکی پہلوؤں پر سوالات جوابات کےاجلاسوں کے دوران اور کانفرنس کے موقع پر مندوبین نے تبادلہ خیال کیا۔
کانفرنس کا افتتاح 04 اگست 22 کو مندوستانی بحریہ کے وائس ایڈمرل سندیپ نیتھانی، چیف آف میٹریل، نے کیا تھا اور اس کے مختلف اجلاسوں میں نیول ہیڈ کوارٹرز، نیول کمانڈ، فیلڈ یونٹس، کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹرز کے سینئر افسران سمیت 120 سے زائد مندوبین نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس میں چھ ڈی پی ایس یو شپ یارڈس کے مندوبین، ڈی آر ڈی او کے سائنسداں اور تعلیمی ماہرین بھی موجود تھے۔ 05 اگست 22 کو، اختتامی سیشن کی صدارت وائس ایڈمرل کرن دیشمکھ، کنٹرولر آف وار شپ پروڈکشن اینڈ ایکوزیشن، ہندوستانی بحریہ نے کی۔
(2)23WQ.JPG)
WR7S.JPG)
*****
U.No.8872
(ش ح - اع - ر ا)
(ریلیز آئی ڈی: 1849991)
وزیٹر کاؤنٹر : 130