شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ 19 کے بعد شمال مشرقی خطے میں  سیاحت کا احیاء

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 AUG 2022 12:07PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کے ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ کووڈ کے بعد، شمال مشرقی خطہ (این ای آر) سمیت ملک میں سیاحت کی صنعت کے حوصلے کو تحریک دینے اور بڑھانے کے لیے اور شہریوں کو ملک کے اندر سفر دوبارہ شروع کرنے کی ترغیب دینے کے لیے، وزارت سیاحت نے درج ذیل اقدامات کیے:-

  1. سیاحت کی وزارت نے ‘‘دیکھو اپنا دیش’’ مہم کے تحت ویبینار، کوئز، عہدبندیاں ، مباحثے، روڈ شوز اور تقریبات کا اہتمام کیا تاکہ مختلف سیاحتی مقامات اور ہندوستان کی محسوس اور غیر محسوس سیاحتی مصنوعات بشمول شمال مشرقی خطے  کی مصنوعات کو فروغ دیا جا سکے۔ ان پہل قدمیوں کو  سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور وزارت سیاحت کی ویب سائٹ پربڑے پیمانے پر فروغ دیا گیا۔
  2. ہوٹلوں، ریستوراں وغیرہ کے محفوظ آپریشن کے لیے کووڈ - 19 کے حوالے سے جاری کردہ رہنما خطوط/معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پی) کے مؤثر نفاذ کے لیے‘ساتھی’  ایس اے اے ٹی ایچ آئی  (سسٹم فار اسیسمنٹ، اویرنیس اینڈ ٹریننگ فار ہاسپیٹیلٹی  انڈسٹری) کے نام سے  موسوم  ایک پہل قدمی تیار کی گئی ہے۔
  3. سیاحت کی صنعت میں شراکت داروں کو ترغیب دینے کے مقصد کے ساتھ، گھریلو سیاحت کے فروغ کے لیے شراکت داروں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے مارکیٹ ڈیولپمنٹ اسسٹنس (ایم ڈی اے) کی اسکیم کے رہنما خطوط میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ اسکیم کے دائرہ کار اور رسائی کو بڑھایا جا سکےاور شراکت داروں کو زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کئے جا سکیں۔
  4. اوورسیز پروموشن اینڈ پبلسٹی اسکیم کے تحت ایم ڈی اے کے رہنما خطوط میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ اسکیم کے دائرہ کار اور رسائی کو بڑھایا جاسکےاور سیاحت کی صنعت میں شراکت داروں  کو زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کیے جاسکیں۔
  5. ہوٹلوں اور دیگر رہائشی یونٹوں کی منظوری یا سرٹیفیکیشن کی میعاد جن کے پروجیکٹ کی منظوری/دوبارہ منظوری اور درجہ بندی/دوبارہ درجہ بندی کی میعاد ختم ہو چکی ہے/ممکن ہے کہ ختم  ہو جائے ان کی میعاد 31 مارچ 2022 تک بڑھا دی گئی۔
  6. کووڈ سے متاثرہ سیاحت خدمت سیکٹر (ایل جی ایس سی اے ٹی ایس ایس) کے لیے لون گارنٹی اسکیم کے تحت وزارت سیاحت کے ذریعہ تسلیم شدہ علاقائی سطح کے ٹورسٹ گائیڈز اور ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ اور ٹریول اینڈ ٹورازم اسٹیک ہولڈرز (ٹی ٹی ایس) کو وزارت  سیاحت کی طرف سے  تسلیم شدہ ٹورسٹ گائیڈز کو مالی مدد فراہم کی جارہی ہے۔ ٹی ٹی ایسز میں سے  ہر ایک 10 لاکھ روپے تک کا قرض حاصل کرنے کے اہل ہیں جبکہ ٹورسٹ گائیڈز میں سے  ہر ایک 1 لاکھ روپے تک کا قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ کوئی پروسیسنگ چارجز، فورکلوزر/قبل از ادائیگی چارجز کی چھوٹ اور اضافی ضمانت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
  7. سیاحت کی وزارت نے نوجوانوں میں سیاحتی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے شمال مشرقی خطہ سمیت ملک بھر کے طلبہ کے لیے مختلف مطالعاتی دورے بھی کیے ہیں۔ کووڈ کے بعد شمال مشرقی خطہ میں سیاحت کے احیاء کے لیے دو بڑے سیاحتی پروموشنل ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔  یعنی گوہاٹی میں وزیر برائے سیاحت، ثقافت اور ڈونر (14-13  ستمبر، 2021) کی صدارت میں شمال مشرقی خطہ کے لیے سیاحت اور ثقافت کے وزراء کی میٹنگ اور؛ انٹرنیشنل سیاحت مارٹ - ناگالینڈ، کوہیما (29-27  نومبر، 2021) کا  انعقاد۔

مندرجہ بالا کے علاوہ، سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت سمیت معیشت کو بحال کرنے کی غرض سے حکومت ہند کی دیگر ایجنسیوں/وزارتوں نے ترغیباتی  پیکجوں کا اعلان کیا ہے جیسے قرض کی معطلی، پروویڈنٹ فنڈ کی تعاون کو معاف کرنا، ٹیکس جمع شدہ ذریعہ (ٹی سی ایس) کو موخر کرنا، آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت کولیٹرل فری آٹومیشن لون وغیرہ۔

شمال مشرقی خطے  میں سیاحت کے شعبے کی مجموعی ترقی کے لیے مالی سال 21-2020  سے 22-2021 کے دوران، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت نے شمال مشرقی اسپیشل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کے تحت 1023.28 کروڑ روپے کے 28 پروجیکٹوں اور شمال مشرقی کونسل (این ای سی )  کی اسکیموں کے تحت 97.09 کروڑ روپے کے 23 پروجیکٹوں کو منظوری دی۔

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 8869


(ریلیز آئی ڈی: 1849799) وزیٹر کاؤنٹر : 140
یہ ریلیز پڑھیں: English , Manipuri