شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرق کا رابطہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 AUG 2022 12:09PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کے ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ شمال مشرق کے راستے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جامع رابطہ کو بڑھانا ہمارے دو طرفہ تعاون کا ایک اہم پہلو ہے اور حالیہ برسوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وبائی امراض کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ریل اور بس خدمات دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ حال ہی میں، نئی جلپائی گوڑی سے ڈھاکہ کے لیے ہلدی باڑی-چلاہٹی کے ذریعے میتالی ایکسپریس یکم جون، 2022 سے چلنا شروع ہوئی ہے۔ یہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسری مسافر ریل سروس ہے۔ اگرتلہ (تریپورہ) کو اکھوڑہ (بنگلہ دیش) سے جوڑنے والے ‘‘اگرتلہ-اکھوڑہ-ریل لنک’’ کے جاری ریلوے پروجیکٹ اور ‘‘مہیساسن (انڈیا) - زیرو پوائنٹ (بنگلہ دیش) نئی لائن کی تعمی’’ سے بھی دونوں ممالک کے درمیان رابطے میں بہتری آئے گی۔ سبروم میں دریائے فینی پر میتری سیتو کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور تریپورہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی آر ٹی سی) کے ذریعے تریپورہ سے کولکتہ کے راستے بنگلہ دیش کے لیے رائل میتری انٹرنیشنل بس سروس شروع کر دی گئی ہے۔

مزید برآں، 02 اگست 2022  پیٹرولیم، تیل اور چکنا کرنے والے مادوں (پی او ایل) اور مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی مصنوعات کی بنگلہ دیش کے ذریعے ہندوستان کے شمال مشرقی علاقے میں عارضی ترسیل کے لیے ایک مفاہمت نامے پر سڑک اور شاہراہوں کی وزارت، حکومت بنگلہ دیش اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ  کے درمیان دستخط کیے گئے ہیں۔

میگھالیہ کے مہندر گنج سے بنگلہ دیش کے راستے مغربی بنگال کے ہلی تک روڈ لنک تیار کرنے کی تجویز دسمبر 2020 میں منعقدہ ورچوئل سمٹ اور مارچ 2021 میں وزیر اعظم کے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران بنگلہ دیش کے ساتھ اٹھائی گئی تھی۔

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 8867


(ریلیز آئی ڈی: 1849785) وزیٹر کاؤنٹر : 148
یہ ریلیز پڑھیں: English , Manipuri