پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے انڈین آئل ریفائنری کی یادگاری  اشاعتیں  اور ٹکٹوں  کی نقاب کشائی کی

Posted On: 03 AUG 2022 5:42PM by PIB Delhi

پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج یہاں انڈین آئل کی گوہاٹی ریفائنری کی ڈائمنڈ جوبلی اور بونگائیگاؤں ریفائنری کی گولڈن جوبلی تقریبات  پر  اشاعت کا اجرا کیا۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس اور محنت و روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی، انڈین آئل کے چیئرمین جناب ایس ایم۔ ویدیا، اور ڈائریکٹر (ریفائنریز) محترمہ سکلا مستری بھی موجود تھے۔ تقریب میں معززین کی طرف سے 'مائی اسٹیمپ' کا اجراء بھی کیا گیا۔بھارتی  محکمہ ڈاک  کے ذریعہ  ’مائی اسٹیمپ‘ کی بھی نقاب کشائی کی گئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001APKV.jpg

ڈاک ٹکٹ جاری کرتے ہوئے، جناب پوری نے تیل کے شعبے کے پی ایس یوز،خاص طور پر انڈین آئل کی کوششوں کی ستائش کی۔ بھارت کا تیل کا محکمہ سبز توانائی کے ایندھن کے شعبے میں اپنے کاروبارکو وسعت  دینے کے ساتھ ساتھ  کئی ماحولیاتی اور سماجی اقدامات کی قیادت کر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا، "آج جاری  کئے گئے مائی اسٹیمپ قوم کی خدمت کے لیے انڈین آئل کے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔‘‘

جناب رامیشور تیلی نے تقریب کے دوران کہا، "یہ اشاعتیں انڈین آئل کی تاریخی کامیابیوں کی عکاسی کرتی ہیں، جو کہ ٹیکنالوجی کی مسلسل  جدیدکاری کے ذریعے ملک میں ایندھن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انڈین آئل کارپوریشن کے ولولے کو ظاہر کرتی ہیں۔" محترمہ ایس ایم ویدیا نے کہا کہ انڈین آئل کی شمال مشرقی ریفائنریز بدلتے وقت کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنا کر توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

انڈین آئل کی گوہاٹی ریفائنری، ملک کی پہلی پبلک سیکٹر ریفائنری اور بونگائی گاؤں ریفائنری  بھارت کے شمال مشرقی علاقے اور ملحقہ علاقوں کی توانائی کی ضروریات کو پورا کر رہی ہیں۔بھارتی حکومت کے   شمال –مشرق وژن کے تحت شمال مشرقی خطہ میں انڈین آئل کی تیل صاف کرنے والی  تینوں  کارخانوں  کی  ریفائننگ صلاحیت کو  2030 تک  بڑھایا جائے  گا۔

 

*******************

 

 

ش ح ۔    س ک ۔   م  ص

U.N. 8854


(Release ID: 1849781)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi