ٹیکسٹائلز کی وزارت
آج ہتھ کرگھے کا آٹھواں قومی دن منایاگیا
بنکروں اورصناعوں کو ای-کامرس کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت ہے ، انھیں جی ای ایم پورٹل پرشامل کئے جانے پرزوردیاجاناچاہیئے ۔جناب گوئل
سبھی سرکاری محکموں کو ٹیکسٹائلز سے متعلق اپنی ضروریات کے لئے ہتھ کرگھے سے بنی مصنوعات خریدنی چاہیئں :جناب گوئل
35لاکھ سے زیادہ ہتھ کرگھے کے کارکنان کے ہتھ کرگھے سے متعلق تعداد شماری کے ڈیٹا کو عوام کے سامنے لائے جانے کی ضرورت ہے :جناب گوئل
ہتھ کرگھے کے شعبے میں معیار، استقامت پائیداری اورٹیکنولوجی استعمال پرتوجہ مرکوز کی جانی چاہیئے :جناب گوئل
سبھی شرکاء سے ہرگھرترنگا مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی
Posted On:
07 AUG 2022 9:46PM by PIB Delhi
کامرس اورصنعت ، صارفین کے امور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم اورٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بنکروں کا صناعوں کو گھریلو کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی گاہکوں دونوں کے ساتھ مربوط کرنےکی ضرورت پرزوردیاہے ۔ یہ بیان کرتے ہوئے کہ ای-کامرس پہل کو مکمل طورپر بروئے کار لایاجانا چاہیئے ، انھوں نے کہاکہ ہتھ کرگھے کے بنکروں اور دست کاری کے صناعوں کو بڑی تعداد میں جی ایم پورٹل پرشامل کرنے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیئے اوراس کے ساتھ ساتھ سبھی سرکاری محکموں پرزوردیاجاناچاہیئے کہ وہ ٹیکسٹائلز سے متعلق اپنی سبھی ضروریات کے لئے ہتھ کرگھا مصنوعات کی خریداری کریں ۔ اس مقصد کے لئے انھوں نے کامرس ، صنعت اور ٹیکسٹائلز کی وزارتوں پرزوردیاکہ وہ اس عمل میں سہولت پیداکرنے کی غرض سے آپس میں اشتراک کریں ۔
انھوں نے ہتھ کرگھے کے آٹھویں قومی دن کے موقع پر حکومت ہند کی ٹیکسٹائلز کی وزارت کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اس تقریب میں کامرس وصنعت ، صارفین کے امور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم اورٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل مہمان خصوصی تھے۔ ان کے علاوہ ریلویز اورٹیکسٹائلز کی وزیرمملکت محترمہ درشناوکرم جاردوش نے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی ۔
جناب گوئل نے شفافیت اورقانونی طورپردرست ہونے کی غرض سے 35لاکھ سے زیادہ ہتھ کرگھا کارکنان کے ہتھ کرگھا سے متعلق تعداد شماری کے ڈیٹا کو عوام کے سامنے لائے جانے کی ضرورت پرزوردیا، تاکہ ہتھ کرگھے سے متعلق اسکیموں کے فوائد اصل مستفدین تک پہنچ سکیں ۔
ٹیکسٹائلز کے وزیرنے ہتھ کرگھا اوردستکاری سے متعلق ایوارڈس کے آغاز سے لے کر اب تک سبھی ایوارڈس یافتگان کو شامل کرتے ہوئے ایک بڑے پیمانے پرنمائش کے انعقا د کے لئے کہا تاکہ ان کی حصولیابیوں کا جشن منایاجاسکے اور دوسرے افراد کو بھی ان کی تقلید اور پیروی کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔ انھوں نے معیار،پائیداری کی ضرورت اورٹیکنولوجی کے مخصوص استعمال کی ضرورت کو اجاگر کیا، تاکہ ہتھ کرگھے کے بنیادی کردارسے کوئی سمجھوتہ کئے بغیر ، بیگارمیں کمی لائی جاسکے ۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی ، بھارت میں تیارکئے گئے آرٹ اورکرافٹس کے سب سے بڑے برانڈایمبیسڈر ہیں اوروہ اپنے غیرملکی دوروں کے دوران اہم شخصیات کو تحفے میں ، ہمیشہ ہتھ کرگھے اوردستکاری کی اشیاء دینے کو ترجیح دیتے ہیں ۔
اپنا خطاب مکمل کرتے ہوئے ، ٹیکسٹائلز کے وزیر نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ آزادی کا امرت مہوتسو کے ذریعہ بھارت کی آزادی کے 75ویں سال کے موقع پر، ہرگھرترنگا ، مہم میں حصہ لیں ۔
ٹیکسٹائلز کے سکریٹری جناب یوپی سنگھ اورہتھ کرگھے کے ڈیولپمنٹ کمشنر جناب سنجے رستوگی بھی اس تقریب میں موجودتھے ۔
اندور ، کولکاتہ ، ناگپور ، میرٹھ اور پانی پت کے مقامات پرپانچ ڈیزائن ریسورس مراکز کا افتتاح کیاگیا۔اس موقع پر82سنت کبیراورہتھ کرگھے سے متعلق قومی ایوارڈس تفویض کئے گئے ۔ اس تقریب میں ٹیکسٹائلز کی وزارت سمیت مختلف وزارتوں کے سرکردہ عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ایوارڈیافتگان اوران کے اہل خانہ نے ذاتی طورپر اورملک کے مختلف حصوں سے آئے بنکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس تقریب میں ملک کے کونے کونے سے آئے شرکاء اوراداروں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ ان ادارو ں میں ملک بھر کے ہتھ کرگھے سے متعلق کلسٹرس ، بنکروں کے سروس سینٹروں ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹیکنولوجی ، نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے دفاتر، ہینڈلوم ایکسپورٹس پروموشن کاؤنسل ، ایکسپورٹ پروموشن کاؤنسل فارہینڈ ی کرافٹس اوراین آئی ایف ایف کیمپسز شامل ہیں ۔
ڈیزائن ریسورس سینٹرس کے آڈیو، ویژول افتتاح کے علاوہ بھارت کے بنکروں کے بارے میں بھی ایک آڈیو۔ ویژول پریزنٹیشن دی گئی تھی ۔
اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے ، وزیرمملکت ،محترمہ درشناوکرم جاردوش نے اس شعبے کی ، ایک بھارت شریسٹھ بھارت کی ایک درخشاں مثال ہونے اوردیہی ترقی کا ایک وسیلہ ہونے کے طورپر ستائش کی اور متعلقہ شہریوں کی معاونت اور حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل کی ۔ جس کی وجہ سے ہمارے ہتھ کرگھے کے بنکروں کے ذریعہ معاش اور روزی روٹی کو یقینی بنایاجاسکے گا اورہماری ثقافتی وراثت کا تحفظ کیاجاسکے گا۔ انھوں نے کہاکہ ہتھ کرگھے کے شعبے کو نئے نئے خیالات ونظریات کی ضرورت ہے تاکہ نئے اورانوکھے طورطریقوں سے شعبے کو فروغ دیاجاسکے اور موثر مارکیٹنگ کے ذریعہ ہتھ کرگھے کے کاروبار کو فروغ دیاجاسکے ۔
ٹیکسٹائز کے سکریٹری نے اپنے خطاب میں ، کہا کہ ہتھ کرگھے کے بینکر ، بنیادی طورپر اپنی مصنوعات کے ذریعہ جادوبُنتے ہیں اور بہت سے خدشات کے باوجود یہ شعبہ قائم وبرقراررہاہے ۔ انھوں نے امیدظاہرکی کہ یہ شعبہ ، آنے والے وقت کے ساتھ ساتھ آگے بڑھتارہے گا اور پھلے پھولے گا۔ انھوں نے کہاکہ ان کی وزارت ، گھریلواور بین الاقوامی جگہوں پرہتھ کرگھے کی مقبول عام کرنے کی غرض سے کوششیں کررہی ہے ۔ اوریہ کہ ہتھ کرگھے کے قومی دن کو آہستہ آہستہ بین الاقوامی طورپر منظوری مل رہی ہے اور اسے تسلیم کیاجارہاہے ۔ انھوں نے کہا کہ وزارت نے لندن اورمیڈرڈ میں نمائشیں منعقد کرنے کی غرض سے پہل کی ہے ۔جہاں ہتھ کرگھے کی 75مصنوعات کی نمائش کی جارہی ہے اورہتھ کرگھے میں سنجیدہ دلچسپی رکھنے والے افراد اور بیرون ملک آباد ہندوستانیوں میں ہتھ کرگھے سے متعلق تحائف بھی تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہتھ کرگھے سے تیارکپڑے پہننے والا شخص ، بنیادی طورپر ملک کی روایت پہنتا ہے ۔
درج بالاتقریب کے علاوہ ، ہتھ کرگھے کا قومی دن ملک بھرمیں سبھی ویور سروس سینٹرس ، کلسٹرس اورہینڈلوم پاکٹس ، این آئی ایف ٹی کیمپسز اورنیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا دفاترمیں بھی منایاگیا۔ اس کے علاوہ بنکروں اوردیگر متعلقہ فریقوں اورشراکت داروں کوسرکاری اسکیموں سے واقف کرانے ، کاروبار کی یکسرتبدیل ہوتی فطرت اور ہتھ کرگھے کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے ٹیکنولوجی کے بڑھتے استعمال سے واقف کرانے کی غرض سے بھی بہت سے پروگراموں کا اہتمام کیاگیاتھا۔
**********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -8845
(Release ID: 1849736)
Visitor Counter : 133