زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فصلوں کی بیمہ اسکیمیں

Posted On: 05 AUG 2022 3:57PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل کراپ انشورنس پورٹل (این سی آئی پی) پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کے اندراج کا واحد ذریعہ ہے، جس پر بینکوں/مالیاتی اداروں سمیت مختلف نامزد ذرائع سے کسانوں کی درخواستیں داخل کی جاتی ہیں۔ کسانوں کے اندراج، پریمیم ڈیبٹ، متعلقہ انشورنس کمپنی کو کسانوں کے پریمیم کی ترسیل اور این سی آئی پی پر کسانوں کا ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کے لیے مخصوص کٹ آف تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔ تاہم، یہ دیکھا گیا کہ بعض اوقات کچھ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کچھ بینک/مالیاتی ادارے این سی آئی پی پر ڈیٹا درج نہیں کرتے تھے، جس کی وجہ سے کچھ کسانوں کا وقت پر اندراج نہیں ہو پاتا تھا۔ اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کے لیے، اندراج کے لیے کسانوں کی طرف سے تجویز/درخواست جمع کرانے کی کٹ آف تاریخ سے اوپر اضافی 15 دن اندراج اور پریمیم کے لیے این سی آئی پی پر کسانوں کے حساب سے انفرادی ڈیٹا کے اندراج اور سبسڈی کے حساب کتاب کے مقاصد کے لیے بینکوں/ مالیاتی اداروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔ تاہم، جیسا کہ بینکوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اہل قرضہ لینے والے کسان متعلقہ برانچ/پی اے سی ایس کی غلطیوں/بھول چوک/ارتکاب کی وجہ سے اسکیم کے تحت کسی بھی فائدے سے محروم نہ ہوں، اور ایسی غلطیوں کی صورت میں، متعلقہ ایجنسیوں کو اس طرح کے تمام نقصانات کی بھرپائی کرنی ہوگی۔

 

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 8852


(Release ID: 1849720)
Read this release in: English , Marathi , Tamil