کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زندگی بچانے والی ادویات کی قیمت

Posted On: 05 AUG 2022 4:53PM by PIB Delhi

کیمیکلز اور  فرٹیلائزس(کھاد) کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی ہے کہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت(ایم او ایچ اور  ایف ڈبلیو)  ان ضروری ادویات کی قومی فہرست(این ایل ای ایم) شائع کرتی ہے، جو کہ منشیات کی قیمتوں کے کنٹرول آرڈر ( ڈی پی سی او)  کے شق 2013 میں شامل   ہے۔ڈی پی سی او کے شیڈول-1 میں این ایل ای ایم کو منظور کرتے ہوئے2013 کی دفعات  میں آخر بار ترمیم کی گئی تھی۔ جس میں سال 2015  میں 377 ادویات شامل کی گئی۔

 

این پی پی اے نے  این ایل ای ایم، 2015 کے تحت 30.06.2022 تک دواؤں کی 890 طے شدہ فارمولیشنز کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں طے کی ہیں۔ اس کے علاوہ، این پی پی اے نے ڈی پی سی او ، 2013 کے تحت 2,023 نئی ادویات کی خوردہ قیمت مقرر کی ہے۔ مزید یہ کہ این پی پی اے نے ثبوت کے لیے بطور پائلٹ ‘ٹریڈ مارجن ریشنلائزیشن’ موقف کے تحت کینسر سے بچاؤ  کی 42 دوائیوں کے غیر طے شدہ فارمولیشن کے تجارتی مارجن کو بھی محدود کر دیا ہے۔ جس میں 500 سے زائد برانڈز کی ادویات کی قیمتوں میں 90 فیصد تک کمی کی گئی۔

 

قیمتوں میں فیصد کی کمی 890 طے شدہ فارمولیشنزکی پچھلی حد کی قیمت کے تعین کی بنیاد پر مختلف ہوسکتی ہے۔ این پی پی اے کی طرف سے ریگولیٹ کردہ ادویات کی قیمتوں کی تفصیلات اس کی ویب سائٹ، یعنی www.nppaindia.nic.in پر دستیاب ہیں۔

*************

 

ش ح ۔ ش ر۔ ر‍‌ض

U. No.8855

 


(Release ID: 1849714)
Read this release in: English