ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

گجرات میں جلد ہی ولیج انجینئرس پروگرام شروع کیا جائے گا


جناب راجیو چندر شیکھر نے گجرات کے ممبران پارلیمنٹ اور وزراء کے ساتھ میٹنگ کی

Posted On: 06 AUG 2022 4:00PM by PIB Delhi

فروغ ہنرمندی اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے گجرات کے ممبران پارلیمنٹ اور وزراء کے ساتھ ان کے مقامی علاقوں میں قبائلی نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کے ہدف بند مواقع پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا، تاکہ نقل مکانی کی طرف رغبت کو کم کیا جا سکے۔

2022-08-06 17:08:45.2540002022-08-06 17:08:45.315000

 

کل ’’ہنر مندی‘‘ سیریز کے تحت ہونے والی بات چیت میں ’’ویلیج انجینئرس‘‘ پروگرام پر توجہ مرکوز کی گئی، جسے ریاست میں جلد ہی شروع کیا جائے گا۔

مقامی طور پر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، جناب چندر شیکھر نے کہا کہ پروگرام کے تحت، قبائلی نوجوانوں کو متعدد ہنر کی تربیت ملے گی، تاکہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں معاشی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت اور مرکز کو اس پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے تال میل سے کام کرنا چاہیے۔

الیکٹرک وہیکلز (ای وی)، ڈرون مینوفیکچرنگ، آرگینک فوڈ مینوفیکچرنگ، مینگو پروسیسنگ، ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ وغیرہ کے شعبوں میں مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں خواتین کو بااختیار بنانے، بالخصوص ہینڈ لوم اور دست کاری کے شعبوں میں، روزی روٹی کے امکانات کو بڑھانے، مقامی وسائل کے استعمال اور کاروباری مہارتوں کو فروغ دینے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

یہ پروگرام جو وزیر اعظم نریندر مودی کے خود انحصاری یا آتم نربھرتا کے وژن سے مطابقت رکھتا ہے، کا مقصد تمام کمیونٹیز کے لیے جامع ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

حال ہی میں، ولیج انجینئر پروگرام کا آغاز مدھیہ پردیش سے کیا گیا تھا، تاکہ قبائلی نوجوانوں کو ایک ساتھ ہنرمندی باسکیٹ کی سہولت فراہم کر کے تربیت دی جاسکے۔ گاؤں کے انجینئروں کے پہلے بیچ کو سرٹیفکیشن کی شکل میں تسلیم بھی کیا جا چکا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8785



(Release ID: 1849189) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Gujarati