ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
اِسکل انڈیا کی طرف سے این ڈی ایم سی کے دائرہ اختیار میں 75,000 کارکنوں کو بہتر طور پر ہنرمند بنانے کے لئے دہلی میں ریکگنیشن آف پرائیر لرننگ (آر پی ایل) پروگرام کا آغاز
پروگرام کو این ایس ڈی سی کے ذریعے لاگو کیا جائے گا اور اس کی مالی اعانت ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کے تحت این ڈی ایم سی اور سنکلپ، عالمی بینک کے پروجیکٹ کے ذریعہ کی جائے گی
این ڈی ایم سی کے دائرہ اختیار میں مستفید کو کنسٹرکشن، الیکٹریکل، پلمبنگ وغیرہ جیسے کام کے متعدد شعبوں میں ہنر مند بنایا جائے گا
Posted On:
05 AUG 2022 7:34PM by PIB Delhi
نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) نے، جو کہ حکمت انگیز نفاذ اور نالج کے لحظ سے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت کے ساتھ ساجھیدار ہے، ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے جس کا مقصد نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے ساتھ مل کر 18-45 سال کی عمر کے 75,000 لوگوں کی سابقہ مہارتوںکوپہچاننااورانہیں بہتر بنانا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد انہیں مستند بنانا ہے تاکہ وہ غیر مستحکم ملازمت کے بازار میں اپنی مطابقت کو بڑھا سکیں اور ان کی اس بات کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس پہل کو این ڈی ایم سی اور سنکلپ (ایم ایس دی ای کے تحت ورلڈ بینک پروجیکٹ) کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جائے گی اور این ایس ڈی سی کے ذریعے اسے نافذ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 25,000 کارکنوں کو تربیت دینے کے مقصد سے آج تربیت شروع کر دی گئی۔
مزدوروں کو تعمیراتی، الیکٹریکل، پلمبنگ، مٹی کے برتن وغیرہ کی متعدد تجارتوں میں ہنر مند بنایا جائے گا۔ یہ انہیں نہ صرف ڈیجیٹل خواندگی اور کاروباری مواقع سے روشناس کرائے گا بلکہ انہیں تکنیکی مہارتوں میں بھی اپ گریڈ کرے گا۔ ٹریننگ کے دوران ٹرینیز کو دو سال کے لئے حادثاتی بیمہ کا اضافی فائدہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
پرائیر لرننگ (آر پی ایل)/ اپ اسکلنگ پروگرام کو تین مرحلوں میں سیکٹر اسکل کونسلز (ایس ایس سیز) اور ان کے پینل شدہ تربیت فراہم کرنے والوں کے ذریعےنافذ کیا جائے گا۔مزید برآں، نفاذ کے دو طریقے ہوں گے - کیمپس کے ذریعے آر پی ایل اور آجر کے احاطے میں آر پی ایل۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونائی کمار سکسینہ نے کہا کہ کاریگروں اور مزدوروں کی ترقی کی فوری ضرورت ہے تاکہغیر مستحکم جاب مارکیٹ میں وہ اپنی مطابقت کو بڑھا سکیں۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس مشن کو پورا کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہیے۔ دہلی قومی دارالحکومت ہونے کے ناطے ہمیشہ سے سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا گہوارہ رہا ہے اور یہ این ڈی ایم سی کارکنوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کام کرنے والے مشعل برداروں میں سے ایک رہا ہے۔ انہیںیقین ہے کہ یہ آر پی ایل پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پہچانے گا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارے گا اور انہیں وہ عزت دے گا جس کے وہ مستحق ہیں۔
اس پہل کی تعریف کرتے ہوئے، وید منی تیواری، چیف آپریٹنگ آفیسر اور آفیسیئٹنگ سی ای او، این ڈی ایس سی نے کہا کہ ہم ہُنر کو معیاری بنانے اور پہچان اور سرٹیفیکیشن کی بنیاد پر انہیں منظم شعبے کا حصہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
این ڈی ایم سی کے ساتھ ہمارا تعاون نہ صرف ہندوستان میں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت کو پورا کرنے کی طرف ایک مثبت قدم ہے بلکہ ہنر مند امیدواروں کی شناخت اور ان کے ہُنر کو اپ گریڈ کرنے میں ان کی مدد کرنے کی کوشش بھی ہے تاکہ انہیں منظم شعبے کا حصہ بنایا جا سکے۔
آر پی ایلیا پری لرننگ اسسمنٹ اینڈ ریکگنیشن جو کہ اِسکل انڈیا کی خصوصی اہمیت کی حامل اسکیم پی ایم کے وی وائی کا ایک جزو ہے، ایک تشخیصی عمل ہے جو کسی شخص کے موجودہ ہنر کے سیٹ، علم اور تجربہ کا جائزہ لینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جو سیکھنے کے رسمی، غیر رسمییا غیر رسمی عمل سے حاصل ہوتا ہے۔ یہ عمل ملک کی غیر منظم افرادی قوت کی قابلیت کو معیاری قومی ہنر کی اہلیت کے فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں مدد کرتا ہے تاکہ روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکیں اور ہُنر کے فرق کو کم کیا جا سکے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1849179)
Visitor Counter : 134