سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے ویو شریشٹھ سمّان 2022 کے لئے نامزدگیاں طلب کی ہیں
یکم اکتوبر 2022 کو عمر دراز افراد کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی او پی) تقریبات کے حصے کے طور پر 13 زمروں کے تحت یہ ایوارڈ دئے جائیں گے
سات زمرے اداروں کے لئے اور بقیہ 6 افراد کے لئے مخصوص ہیں
نامزدگیاں 19؍ اگست 2022 تک مقررہ شکل میں آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں
Posted On:
05 AUG 2022 6:02PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت (ایم ایس جے ای) نے ویو شریشٹھ سمان (سینئر سٹیزن کے لئے قومی ایوارڈ) 2022 کے لئے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔ ایوارڈ 13 زمروں میں ہوں گے، جو ممتاز اداروں اور افراد کو ، بزرگ شہریوں کے مفادات کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ یکم اکتوبر 2022 کو بزرگ شہریوں کے عالمی دنننن کی تقریبات کا حصہ ہیں۔
تیرہ زمروں میں سے 7 اداروں کے لئے ہیں، جنہوں نے بزرگ شہریوں کے کاز کے تئیں نمایاں کام انجام دیئے ہیں اور بقیہ 6 زمرے ان افراد کے لئے ہیں، جنہوں نے بزرگ شہریوں کی بہبود کی جانب نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
نامزدگیوں کو مقررہ فارمٹ میں 19؍ اگست 2022 تک پورٹل www.awards.gov.in پر اپلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلی رہنما خطوط ایم ایس جے ای کی ویب سائٹ https://socialjustice.gov.in. پر دستیاب ہیں۔
سینئر سٹیزن کے لئے بہترین خدمات اور سہولیات والے بہترین ضلع کو ایک توصیف نامہ اور 10 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔
عمر درازی کے میدان میں تحقیق کے لئے بہترین ادارے کو ایک توصیف نامہ، یادگاری نشان اور 5 لاکھ روپئے کا نقد انعام دیا جائے گا۔۔ سینئر سٹیزن کے لئے بہترین خدمات اور بیداری پیدا کرنے کے لئے بہترین ادارے کو توصیف نامہ، مومنٹو اور 5 لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔
انفرادی زمرے میں صد سالہ ایوارڈ ان افراد کو دیا جائے گا، جو 90 برس سے اوپر کی عمر کے ہیں اور ابھی تک جسمانی طور پر چاق و چوبند ، خود کفیل اور معاشرے کے لئے سودمند ہیں۔ اس ایوارڈ میں توصیف نامہ، یادگاری نشان اور ڈھائی لاکھ روپے کا نقد انعام شامل ہے۔
آئیکونک مدر کا ایوارڈ، ان بزرگ خواتین کے لئے ہوگا، جنہوں نے دشوار حالات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے بچوں کی پرورش کی اور انہیں اپنی پسند کے کریئر میں نمایاں مقام بنانے میں مدد کی۔ ‘‘ آئکونک مدر’’ یعنی بے مثال ماں کا ایوارڈ ایک توصیف نامہ، یادگاری نشان اور ڈھائی لاکھ روپے پر مشتمل ہوگا۔
تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں:
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1849165)
Visitor Counter : 162