جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

بجلى اور این آر ای کی وزارت کے لیے اراکین پارلیمنٹ کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

Posted On: 05 AUG 2022 5:55PM by PIB Delhi

بجلی اور این آر ای کی وزارت کے لیے ارکان پارلیمنٹ کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کل شام نئی دہلی میں منعقدہ ہوئی۔ بجلی اور ایم این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے معزز اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممبران پارلیمنٹ جناب ارون ساو، لوک سبھا، جناب چندر شیکھر ساہو، لوک سبھا، جناب گیانیشور پاٹل، لوک سبھا، جناب کھگن مرمو، لوک سبھا، جناب پردیوت بوردولوئی، لوک سبھا، جناب رام داس چندر بھانجی تاڈاس، لوک سبھا، جناب رویندرا کشواہا، لوک سبھا، محترمہ ریتی پاٹھک، لوک سبھا، محترمہ سنگیتا کماری سنگھ دیو، لوک سبھا، جناب تپوون کمار گوگوئی، ڈاکٹر امی یاجنک، راجیہ سبھا اور ڈاکٹر کنیموزی این وی این سومو، راجیہ سبھاموجود تھے۔ میٹنگ کا موضوع تھا "توانائی کے تحفظ کے اقدامات"۔

معزز اراکین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، وزیر موصوف نے بتایا کہ جب حالیہ مہینوں میں اس سال بجلی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، تو قابل تجدید توانائی کا حصہ کل بجلی کی پیداوار میں 25فی صد سے 29فی صد  تک ہے اور قابل تجدید توانائی  ایک بڑا شعبہ ہے۔ ایس ایم ایز کے لیے توانائی کی کارکردگی کی مداخلتوں کی کامیابیوں کو بھی مشترک کیا گیا۔ توانائی کے تحفظ کے اقدامات پر پریزنٹیشن دی گئی۔ 2021-22 میں ایس ڈی اے اسکیم کی کامیابیوں کو بھی مشترک کیا گیا۔ بتایا گیا کہ بجلی کی وزارت نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ چیف سکریٹریوں کے تحت توانائی کی منتقلی کے لیے ریاستی سطح کی اسٹیئرنگ کمیٹیاں قائم کریں۔ کئی ریاستیں پہلے ہی یہ کمیٹیاں تشکیل دے چکی ہیں۔

بجلی اور ایم این آر ای کے وزیر نے معزز ممبران کو علیحدہ زرعی فیڈرز کے بارے میں آگاہ کیا، جو زرعی توانائی کی کھپت کو جانچنے میں مدد کرتے ہیں۔ ہندوستان میں کولڈ چین توانائی کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برقی نقل و حمل کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یو جے اےایل اے اسکیم کی کامیابیوں کو بھی ساجھا کیا گیا۔ اجلاس میں توانائی کی بچت کے پروگرام کی تعمیر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا کہ ای سی بی سی تجارتی عمارتوں کے لیے شروع کیا گیا تھا اور اسے بائیس ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اپنایا ہے۔ 2018-19 ایکونواس سمیتھا رہائشی عمارتوں کے لیے شروع کی گئی تھی۔ ملاقات کے دوران پی اے ٹی  II کی اہم کامیابیوں کا تبادلہ کیا گیا۔

معزز اراکین پارلیمنٹ نے مختلف اقدامات اور اسکیموں کے حوالے سے کئی تجاویز پیش کیں۔ شری سنگھ نے شرکاء کا ان کی قیمتی تجاویز کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے میٹنگ کا اختتام کیا۔

*********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8783



(Release ID: 1849163) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi