وزارت دفاع

فضائیہ کے سربراہ نے بینگلور میں دیسی طیارے کی پرواز بھری

Posted On: 06 AUG 2022 12:44PM by PIB Delhi

فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس) ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، بنگلور کے دو روزہ دورے پر تھے۔ انھوں نے تین مقامی پلیٹ فارمز، ہلکا لڑاکا طیارہ (ایل سی اے) تیجس، ہلکا لڑاکا ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) اور ہندوستان ٹربو ٹرینر -40 (ایچ ٹی ٹی-40) کی پروازیں بھریں، جنھیں آتم نربھر کے تئیں اپنی مہم کے حصے کے طور پر بھارتی فضائیہ میں شامل کیا جارہا ہے۔

فضائیہ کے سربراہ کے سامنے ایل سی ایچ اور ایچ ٹی ٹی -40 کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ تیجس سے متعلق اپ ڈیٹس کا مظاہرہ کیا گیا۔ انھوں نے موجودہ صورتحال اور مستقبل کے منصوبوں کو سمجھنے کے لیے ڈیزائنرس اور ٹیسٹ کے عملے کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

مورخہ 06 اگست 2022 کو ، فضائیہ کے سربراہ نے ایئر چیف مارشل ایل ایم کٹرے میموریل لیکچر دیا جس میں بھارتی فضائیہ، ایچ اے ایل کے حاضر  سروس اور ریٹائرڈ افسران  نیز ایرو اسپیس صنعت کےدیگر شراکت داروں نے شرکت کی۔فضائیہ کے سربراہ نے  مستقبل کے لیے تیار جنگی فورس بنانے کے لیے ، بھارتی فضائیہ کی صلاحیت اور قوت کے ترقیاتی منصوبوں پر بات کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(4)1FYF.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(8)U4RJ.jpeg

*****

U.No.8772

(ش ح - اع - ر ا) 



(Release ID: 1849106) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil