وزارت دفاع

دفاعی سازوسامان کی خریداری

Posted On: 05 AUG 2022 2:22PM by PIB Delhi

سرمایے کے حصول کے لیے تجاویز کو ایک تفصیلی عمل کے ذریعے آگے بڑھایا جاتا ہے، جس کا آغاز دس سالہ انٹیگریٹیڈ کیپی بلیٹی ترقیاتی منصوبہ (آئی سی ڈی پی)، پانچ سالہ دفاعی  صلاحیت کے حصول کا منصوبہ(ڈی سی اے پی) اور دو سالہ رول اوور سالانہ ایکویزیشن منصوبے (اے اے پی) سے ہوتا ہے۔منظور شدہ منصوبوں کے بعد سی آئی ایس سی کے زیر صدارت سروسز کے خریداری بورڈ (ایس پی بی) منظور شدہ ضرورت کی قبولیت (اے او این) کی پیروی کی جاتی ہے۔ دفاعی خریداری بورڈ (ڈی پی بی) جس کی صدارت دفاعی سکریٹری نے کی ہے، ان کیسوں کے لئے جن کی مالیت 300 کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔ 300 کروڑ روپئے اور 500 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے لیے ڈیفنس اکویزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے کی، جس کی صدارت وزیر دفاع نے کی۔ اے او این کے معاہدے کے بعد تفویض کردہ مالی اختیارات کے مطابق خدمات، وزارت دفاع کے ذریعے ٹینڈرنگ اور معاہدہ کیا جاتا ہے۔ 21-2020 سے 23-2022 کی مدت میں (30 جون 2022 تک)، 59 اے او این معاہدے کئے گئے، جن کی رقم 183778.34 کروڑ روپئے ہے۔ اور اس طرح کل 91 معاہدے ہوئے ہیں جن کی مالیت 119045.3 کروڑ روپئے کی ہے۔

دفاعی سازوسامان کا سرمایے کا حصول ، دفاعی حصول کے طریقہ کار (ڈی اے پی) کی دفعات کے مطابق کیا جاتا ہے۔ ڈی اے پی-2020 حصولی سرگرمیوں کی تکمیل کے لیے ٹائم لائن مقرر کرتا ہے۔ مزید برآں یہ کہ سرگرمیوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے تاکہ تجاویز کو حتمی شکل دی جائے اور معاہدوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔

یہ معلومات دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب اشوک کمار راوت کو ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8737

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1848986) Visitor Counter : 110


Read this release in: English