وزارت دفاع

دفاعی مینو فیکچرنگ میں تحقیق و ترقی

Posted On: 05 AUG 2022 2:23PM by PIB Delhi

دفاعی مینوفیکچرنگ میں تحقیق و ترقی میں اضافے کےلئے حکومت نے مندرجہ ذیل اقدامات کئے ہیں:

 

  • ڈی آر ڈی او نے ڈیولپمنٹ کم  پروڈکشن پارٹنر (ڈی سی پی پی)  کے انتخاب سے متعلق ایک پالیسی وضع کی ہے، جو ڈی آر ڈی او کے فروغ دیئے گئے نظام کے لئے ہے، جس میں ترقیاتی دائرے کے ابتدائی مرحلے سے صنعتوں کو ساتھ لئے جانے کویقینی بنایا جاتا ہے، جس سے ٹائم فریم میں تخفیف کی جا سکتی ہے۔
  • ڈی آر ڈی او نے صنعتوں کے ڈیولپمنٹ کم پروڈکشن پارٹنر (ڈی  سی پی پی ) کے لئے  ٹی او ٹی فیس سے مستثنیٰ ٹرنسفر آف ٹیکنالوجی  اور طریقۂ کار کی نئی پالیسی وضع کی ہے اور ہندوستانی مسلح افواج اور سرکاری محکموں کو سپلائی کے لئے بنا رائلٹی کی سہولت دی گئی ہے۔ اس سے عالمی منڈیوں میں ہندوستانی صنعتوں کی کارکردگی اور مسابقانہ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔   اس سے دفاعی مینو فیکچرنگ سیکٹر میں ہندوستانی صنعتوں کو بڑھاوا ملے گا، جس سے اور زیادہ خود انحصاری حاصل ہو سکے گی۔
  • ڈی آر ڈی او نے نئی پیٹنٹ  پالیسی تیار کی ہے، جس کے ذریعے ہندوستانی  صنعتوں کو ڈی آر ڈی او پیٹنٹ استعمال کرنے کی آزادانہ رسائی حاصل ہوگی۔
  • ڈی آر ڈی او نے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ شروع کیا ہے، جس کے تحت بہت چھوٹی، چھوٹی  اور درمیانی اور اسٹارٹ اپس سمیت ہندوستانی صنعتوں کو اختراعی دفاعی سازوسامان  تیار کرنے کے لئے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
  • گزشتہ تین برسوں میں ڈی آر ڈی او میں تحقیق و ترقی کے مختلف پروجیکٹوں کے تحت مختص رقومات کی تفصیل اس طرح ہے:
  • (Rs in crore)

Year

No of Projects sanctioned

Amount

2019

81

4895.86

2020

88

4031.7

2021

74

19978.90

Jan 2022 – Till date

39

9078.91

Total

282

37,985.37

  •  

حکومت گزشتہ چند برسوں میں متعدد پالیسی اصلاحات لائی ہے، جس کا مقصد دفاعی سازوسامان کے لئے اندرون  ملک ڈیزائن اور اس کی تیاری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

چند اہم اقدامات درج ذیل ہیں:

  • دفاع سازوسامان کی خریداری کے طریقہ کار (ڈی اے پی )-2020 کے تحت اہم مصنوعات اور سامان کی گھریلو منڈی سے  خریداری کو ترجیح، مارچ 2020 میں صنعتوں پر مبنی ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ کے لئے 18 بڑے دفاعی پلیٹ فارموں کا اعلان۔
  • سروسز کے 310آئٹموں کی  مثبت اندرون ملک تیاری کی فہرست اور دفاعی پبلک سیکٹر اداروں (ڈی پی ایس یو ایس)کی 2958 اشیاء کی دو مثبت اندرون ملک تیاری کی فہرستیں جس کے لئے ان کی مقررہ ٹائم لائن کے باہر درآمد پر پابندی ہوگی۔
  • صنعتوں کو لائسنس جاری کرنے کے عمل کو آسان بنایا گیا اور مجازی مدت کو بڑھایا گیا۔
  • براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پالیسی میں نرمی کی گئی اور آٹومیٹک روٹ کے تحت 74 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت دی گئی۔
  • میک  طریقہ کار میں آسانی کی گئی، آئی ڈی ای ایکس اسکیم شروع کی گئی، جس میں اسٹارٹ اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو ساتھ لیا گیا ہے۔
  • سرکاری خریداری (میک ان انڈیا کو ترجیح) آرڈر 2017 پر عمل درآمد
  • ایم ایس ایم ای سمیت ہندوستانی صنعتوں کے ذریعے اندرون ملک تیاری میں آسانی کے لئے سریجن پورٹل کا آغاز۔
  • آفسیٹ پالیسی میں اصلاحات اور دفاعی    مینو فیکچرنگ کے لئے سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر زور دیا گیا ہے۔
  • اترپردیش  اور تمل ناڈو میں ایک ایک ڈیفنس انڈسٹریئل کوریڈور کا قیام۔

یہ اطلاع وزارت دفاع میں وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب پی  وی  مدھن ریڈی  اور ڈاکٹر سنجے کمار سینگری کو ایک تحریری جواب میں دی۔  

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1848981) Visitor Counter : 114


Read this release in: English