وزارت دفاع

تنخواہوں پر ہونے والے اخراجات

Posted On: 05 AUG 2022 2:19PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری  جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب  ادھیکاری دیپک (دیو)  و دیگر کو  ایک تحریری جواب میں یکم اپریل 2022 کو دفاعی خدمات میں پنشن یافتگان  کی کل تعداد 35,21,876 ہے۔ 2012 سے 2022 تک پنشن کی ادائیگی کا اصل تخمینہ ذیل  ہے:-

(رقم کروڑوں میں)

 

سال

دفاعی پنشن (اصل اخراجات)

2012-13

43,367.71

2013-14

45,499.54

2014-15

60,449.75

2015-16

60,237.60

2016-17

87,825.80

2017-18

91,999.58

2018-19

1,01,774.61

2019-20

1,17,810.24

2020-21

1,28,065.77

2021-22

1,16,799.85

 

 

 

اسٹیبلشمنٹ اخراجات میں اسٹیبلشمنٹ سے متعلق تمام اخراجات  یعنی تنخواہ، طبی اخراجات، اجرت، اوور ٹائم الاؤنسز، غیر ملکی سفر کے اخراجات، گھریلو سفر کے اخراجات، دفتری اخراجات، مواد اور سپلائی، اشاعتیں، اشتہارات اور تشہیر، تربیت، دیگر انتظامی اخراجات، پی او ایل، راشن کی قیمت، کپڑے اور خیمہ، پیشہ ورانہ خدمات، کرایہ کی شرح اور ٹیکس، رائلٹی، پنشنری چارجز، انعامات اور چھوٹے موٹے کام، موٹر گاڑیاں، انفارمیشن ٹیکنالوجی وغیرہ شامل ہیں۔ اسٹیبشلمنٹ  اخراجات میں تنخواہ اور غیر تنخواہ والے دونوں شعبے شامل ہیں۔ پچھلے پانچ سالوں میں  دفاعی اہلکاروں کی تنخواہ، غیر تنخواہ (بشمول ڈیفنس اسٹورز پروکیورمنٹ) اور پنشن پر ہونے والے کل اخراجات کی تفصیلات درج ذیل ہیں: -

(روپے کروڑ میں)

 

سال

تنخواہ پر کل اخراجات

غیر تنخواہ پر کل اخراجات

دفاعی پنشن پر کل اخراجات

2017-18

1,34,354.90

47,766.54

91,999.58

2018-19

1,41,508.00

50,951.59

1,01,774.61

2019-20

1,47,972.55

59,599.60

1,17,810.24

2020-21

1,45,884.74

59,855.17

1,28,065.77

2021-22*

1,57,893.39

70,668.90

1,16,799.85

 

 

*عارضی اعداد و شمار

سال 2014-15 سے 2022-23 کے بجٹ تخمینوں (بی ای) میں وزارت دفاع (تمام چار گرانٹس) کو فراہم کردہ بجٹ کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں: -

(روپے کروڑ میں)

 

مالی سال

بی ای ایلوکیشن

2014-15

2,85,202.87

2015-16

3,10,079.60

2016-17

3,40,921.98

2017-18

3,59,854.12

2018-19

4,04,364.71

2019-20

4,31,010.79

2020-21

4,71,378.00

2021-22

4,78,195.62

2022-23

5,25,166.15

 

 

مندرجہ بالا جدول سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بجٹ میں دفاع کے لیے مختص رقم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ وزارت دوسرے ممالک کے اخراجات کے اعداد و شمار کا حساب کتاب نہیں رکھتی ہے۔ تاہم، اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کی ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر، سال 2021 کے لیے سرفہرست پانچ ممالک کے اخراجات کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں:-

 

 

نمبر شمار

ملک

2021 کے اخراجات

1

 امریکہ

800,672.20

2

چین

293,351.90

3

ہندوستان

76,598.00

4

یونائیٹڈ کنگڈم

68,336.40

5

روس

65,907.70

 

 

(موجودہ امریکی ڈالر ملین میں)

مندرجہ بالا جدول سے دیکھا جا سکتا ہے کہ سال 2021 میں بڑے دفاعی اخراجات کرنے والوں میں ہندوستان کے دفاعی اخراجات تیسرے نمبر پر ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرکاری وسائل ایک خاص لاگت کے ساتھ آتے ہیں اور اس کے مطابق حکومت کے مجموعی وسائل کی بنیاد پر مختلف مسابقتی ترجیحات کے درمیان مختص کیے جاتے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرکزی وزارتوں میں وزارت دفاع کا بجٹ سب سے زیادہ ہے۔

کیپیٹل اخراجات کو بڑھانے کے لیے جاری دفاعی اصلاحات کے ایک حصے کے طور پر، کیپٹل ایکوزیشن پراجیکٹس کو کنٹرول کرنے والے طریقہ کار کے رہنما خطوط پر نظر ثانی کی گئی ہے اور دفاعی حصول کے طریقہ کار 2020 کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے۔ مزید برآں، خدمات کو ہیڈکوارٹر کی سطح پر اعلیٰ ڈیلی گیٹڈ کیپٹل پروکیورمنٹ کے اختیارات کے ساتھ بااختیار بنایا گیا ہے جس میں  سروس ہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ کمانڈرز میں پی ایس اوز کو ں اوور ہالز، ری فٹ اور اپ گریڈ کے لیے مالی اختیارات کا نیا  ڈیلیگیشن  شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-8730



(Release ID: 1848910) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Manipuri