اقلیتی امور کی وزارتت

مختلف اقلیتی برادریوں کے لئے فنڈز

Posted On: 04 AUG 2022 6:07PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی مرکز ی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج  لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ مرکزی حکومت نے اقلیتوں کے قومی کمیشن (این سی ا یم ) ایکٹ ، 1992 کی دفعہ  -2 (سی ) کے تحت مختلف شراکتداروں کے ساتھ  مشاورت  کے بعد اقلیتی برادروں کو  نوٹی فائی  کیا  ہے ۔مرکزی حکومت نے اقلیتوں کے قومی کمیشن (این سی ا یم ) ایکٹ ، 1992 کی دفعہ  -2 (سی )  کے تحت  چھ اقلیتی  برادریوں  یعنی  بودھ ، عیسائی ، جین ،مسلمان ،پارسی اور سکھوں کو    اقلیت کے طور پر نوٹیفائی کیا ہے۔وزار ت کی طرف سے  نافذ ہونےوالے پروگراموں  /اسکیموں  کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہے۔

(اے ) تعلیمی طورپر بااختیار بنانے کی اسکیم :

  1. پری میٹرک اسکالر شپ اسکیم (2008-09سے نافذالعمل ہے ) ایسی اسکالر شپ ہے  جس کے تحت درجہ ایک سے دسویں تک کے اقلیتی طلبا کو مدد فراہم کی جاتی ہے، جس کے کنبے کی آمدنی ایک لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ نہیں ہے۔30فیصد اسکالر شپ  طالبات کے لئے مختص  کی گئی ہے ۔
  2. پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اسکیم- (08-2007) یہ اسکالر شپ  گیارہویں  کلاس سے پی ایچ ڈی تک کے اقلیتی  طلبا کو فراہم کی جاتی ہے ،جن کے کنبے کی آمدنی دو لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ نہیں ہے۔تیس فیصد اسکالر شپ لڑکیوں کے لئے مختص کی  گئی ہے۔
  3. میرٹ  اور ذرائع   پر مبنی اسکالر شپ اسکیم (08-2007 )-یہ اسکالر شپ  انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کی سطح پر پیشہ ورانہ اور تربیتی کورس کے لئے اقلیتی  طلبا کوفراہم کی جاتی ہے،جن کے کنبے کی آمدنی سالانہ ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہے۔  تیس فیصد اسکالر شپ طالبات کے لئے مختص کی گئی ہے ۔

تمام تین اسکالر شپ اسکیموں کو  نیشنل اسکالر شپ پورٹل  ( این ایس پی ) پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے اور اس اسکالر شپ کی رقم   براہ راست فائدے کی منتقلی ( ڈی بی ٹی ) موڈ کے ذریعہ  تقسیم کی جاتی ہے ۔

4-مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ اسکیم   (10-2009سے نافذالعمل ہے ) فیلوشپ اسکیم کے تحت   مالیاتی مدد کی شکل  میں   اقلیتی امیدواروں کو مدد فراہم کی جاتی ہے ۔ جنہوں نے  یوجی سی – این ای ٹی  یا مشترکہ سی ایس آئی آر یوجی سی – این ای ٹی  امتحان پاس کئے ہیں اور جن کے کنبے کی آمدنی سالانہ چھ لاکھ روپے سے زیادہ  نہیں ہے۔ تیس فیصد سیٹیں لڑکیوں کے لئے مختص کی گئی ہیں۔

05- پڑھو پردیس ( 14-2013 سے نافذ العمل ہے )-اس اسکیم کے تحت   بیرون ملک جاکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمنداقلتی برادریوں کے طلبا کو تعلیمی قرضے کے لئے سودی رعایت فراہم کی جاتی ہے۔جن کے کنبے کی سالانہ آمدنی  چھ لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہے ۔ 35فیصد سیٹیں  طالبات کے لئے مختص کی گئی ہیں ۔

6- نیا سویرا  - فری کوچنگ  اوراس سے منسلک اسکیم ( 07-2006سے نافذ العمل ہے )  اس اسکیم کا مقصد  ان طلبا / امیدواروں  کو مفت کوچنگ فراہم کرنا ہے ، جن کا تعلق اقلیتی برادریوں  سے ہے اور جن کے کنبے کی سالانہ آمدنی چھ لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہےتاکہ وہ  تکنیکی / طبی  پیشہ ورانہ کورسز اور مختلف مسابقتی امتحانات   کےداخلے کے ایگزام   میں  کامیابی حاصل کرسکیں۔ تیس فیصد سیٹیں  طالبات کے لئے مختص کی گئی ہیں۔

7- نئی اڑان  (14-2013سے نافذ العمل ہے ۔ )یہ مدد یونین پبلک سروس کمیشن   ( یو پی ایس سی ) ،   اسٹیٹ  پبلک سروس کمیشن (پی ایس سی) ،اسٹاف سلیکشن کمیشن  (ایس ایس سی )وغیرہ کی جانب سے منعقدہ ابتدائی امتحان  پاس کرنے والے اقلتی امیدواروں کو فراہم کی جاتی ہے۔ جن کے کنبے کی سالانہ آمدنی   آٹھ لاکھ روپے سے کم ہے ۔

8- مدرسہ / اقلیتوں کے لئے فراہم کی جانے  والی تعلیم کی اسکیم(ایس پی ای ایم ایم )  مرکز کی اعانت یافتہ اسکیم ہے ۔ یہ مدد  اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے ( ڈی او ایس  ای ایل ) ،   اقلیتی امو ر  کی وزارت  کی  طرف سے کی جاتی ہے ۔  اور یہ اسکیم یکم  اپریل 2021سے نافذالعمل ہے ۔  ایس  پی ای  ایم ایم  دو اسکیموں  یعنی   (1)مدرسوں میں  معیاری تعلیم فراہم کرنے کی اسکیم ۔( ایس پی کیو ای ایم  ) اور (2) اقلیتی  اداروں  میں  بنیادی ڈھانچےکی ترقی ( آئی ڈی ایم آئی ) پرمشتمل ہے۔

گزشتے پانچ سالوں  (18-2017 سے 22-2021 ) کے دوران  تعلیمی طورپر بااختیار بنانے کی اسکیموں کے لئے استعمال کئے گئے فنڈز کی رقم 11094.79 ہے ۔

(بی ): روزگا ر پر مرکوز اسکیمیں  :

9- سیکھواورکماؤ   ۔ یہ اسکیم  14سے 35 سال کی عمر کے نوجوانوں  کے لئے مہارت کے فروغ کی اسکیم ہے  اور اس کا مقصد   روزگار  اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا نیز  موجودہ  ملازموں  کی ملازمت   میں بہتری لانا اور اسکول چھوڑ چکے  طلبا کو  دوبارہ  تعلیم سے جوڑنا ہے ۔

10- یو ایس ٹی ٹی اے ڈی   (روایتی فن  / کاریگری  میں  ترقی کے لئے ہنر مندی  اورتربیت کواپ گریڈ  کرنا ہے۔ ) یہ اسکیم  اقلیتی برادریو ں کے روایتی کاریگروں اور دستکاروں کو  خودروزگار ، مارکیٹ اور مواقع فراہم کرنے کا ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ ملک بھر میں  ہنر ہاٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ  روزگار فراہم کیا جاسکے اور کاریگروں  / دستکاروں  کو مارکیٹ فراہم کی جاسکے ۔

11- نئی  منزل – یہ اسکیم  باقاعدہ اسکولی تعلیم اور اسکول چھوڑ چکے  طلبا کو ہنر مند بنانے  یا  کمیونٹی کے تعلیمی اداروں جیسے مدرسوں میں  جدید تعلیم کے لئے  مددفراہم کرنے کی اسکیم ہے ۔

12- نئی روشنی – اقلیتی برادریوں اور غیر اقلیتی برادریوں  سے (ہر بیچ کی تعداد  25 فیصد سے زیادہ  نہ ہو) تعلق رکھنے والی خواتین کی قائدانہ ترقی   کی اسکیم ۔ روزگار پر مرکوز  مذکورہ اسکیموں کے لئے استعمال ہونے والے فنڈ کی رقم  1623.23 کروڑروپے ہے ، جو گزشتہ  پانچ سالوں( 18-2017 سے  22-2021) کے دوران استعمال کئے گئے ہیں۔

(سی ): بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اسکیم :

13- پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے )- مرکز کی اعانت  یافتہ  ایک اسکیم (سی ایس ایس ) ہے ۔ جس کا نفاذ  نشان زد علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں  کی ترقی کے مقصد کے لئے کیا جارہا ہے۔ پی ایم جے وی کے  کے تحت  ترجیحی شعبے  تعلیم ،صحت ، ہنر مندی کے فروغ  ، کھیل ،صاف صفائی ،شمسی توانائی ، خواتین پر مرکو ز پروجیکٹ وغیرہ ہیں۔

گزشتہ  پانچ سالوں  (18-2017سے  22-2021 ) کےدوران پی ایم جے وی کے  کے لئے استعمال ہونے والے فنڈ کی رقم 6410.82 کروڑروپے ہے۔

(ڈی ):  مخصوص اسکیمیں :

14- جیو پارسی – یہ اسکیم ہندوستان میں  پارسیوں کی کم آبادی پر مشتمل اسکیم ہے ۔

15- ہماری دھروہر – یہ اسکیم ہندوستانی ثقافت کے مجموعی تصور کے تحت   ہندوستان میں اقلیتی برادروں کے امیر ورثے  کا تحفظ کرنا ہے ۔

16- (1) قومی  وقف بورڈ  ترقیاتی اسکیم  ( کیو ڈبلیو  ای ٹی ایس ) -اس اسکیم کا مقصد منظم  طور پر کارڈ رکھنا  ، شفافیت  لانا  اور   وقف  بورڈوں کے مختلف کام کاج / پروسز  کو کمپیوٹرائزڈ کرنا ہے ۔

(2) شاہاری وقف سمپتی وکاس یوجنا  (ایس ڈبلیو ایس وی وائی  ) – اس اسکیم کےتحت  وقف بورڈ  ( ڈبلیو – بیز ) /  وقف اداروں  کو   وقف اراضی  پر  معاشی  طور پر قابل عمل  عمارتوں کی تعمیر کے لئے مفت سودی  قرض فراہم کرنا ہے۔

17- مولانا آزاد تعلیم فاؤنڈیشن   ( ایم ای ایف ) تعلیمی اور ہنر مندی سے متعلق اسکیموں کواس طرح  نافذ کرتا ہے :-(اے )  اقلتیوں   کے معاشی  طورپر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والی ہونہار لڑکیوں  کے لئے  بیگم حضرت محل  نیشنل اسکالر شپ   ( بی) تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے این جی او کو مدد۔

18- اقلیتی برادریوں  کو تعلیم ، خودروزگار ، آمدنی  پیدا کرنے کے منصوبوں   اور  چھوٹی سطح  کی صنعتوں  کی مالی اعانت کے لئے رعایتی قرض فراہم کرنے  کی خاطر  قومی اقلیتوں کی ترقی  اور  مالیاتی کارپوریشن  ( این ایم ڈی ایف سی ) کی اکیوئٹی  -

گزشتہ  پانچ سالوں (18-2017 سے  22-2021 ) کےدوران  مخصوص اسکیموں  (جیو پارسی ، ہماری دھروہر  ، کیوڈبلیو بی ٹی ایس  اور ایس ڈبلیو ایس وی وائی )  کے لئے استعمال  کئے گئے فنڈ کی رقم  83.65 لروڑروپے ہے۔

نمبرشمار ( 1) سے  (16) تک  مذکورہ اسکیموں کی تفصیلات   وزارت کی ویب سائٹ : ((www.minorityaffairs.gov.in پردستیاب ہیں اور نمبر شمار (17) اور (18) ایم ای ایف  (www.maef.nic.in)  اور بالترتیب  این ایم ڈی ایف سی (www.nmdfc.org)کی ویب سائٹ  پر دستیاب ہیں۔

 

 

*************

ش ح۔ع ح۔رم

U-8711

 



(Release ID: 1848647) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Tamil