اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

بہبود کی اسکیمیں

Posted On: 04 AUG 2022 6:02PM by PIB Delhi

 اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ا یرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت سماج کے ہر طبقے کو اوپر لانےاوران کی بہبود کے لئے مختلف اسکیمیں نافذ کررہی ہے ، ان اسکیموں میں پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( پی ایم جے اے وائی )، پردھان منتری مدرا یوجنا  ( پی ایم ایم وائی ) ، پردھان منتری کسان سمان ندھی ( پی ایم کسان )، پردھان منتری اوجوالا یوجنا ( پی ایم یو وائی ) ، پردھان منتری آواس یوجنا ( پی ایم اے وائی ) ، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ  وغیرہ جیسی اسکیموں کے ساتھ اقلیتوں بالخصوص اقتصادی طور پر پسماندہ  اور سوسائٹی  کے نچلے طبقوںسمیت  سبھی طبقے شامل ہیں ۔ اقلیتی امور کی وزارت  بھی ملک بھر میں مختلف پروگراموں اور اسکیموں کو نافذ کررہی ہے ، ان اسکیموں میں  مرکز کی طرف سے اقلیتی برادریوں کے لئے نوٹیفائی کی گئی  چھ (6) اسکیمیں سماجی، اقتصادی اورتعلیمی اعتبارسے با اختیار بنانے کے لئے ہیں۔ وزارت کی طرف سے نافذ کی گئی یہ اسکیمیں / پروگراموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں :

(اے): تعلیمی طور پر با اختیار بنانے کی اسکیمیں :

(1)پری میٹرک اسکالر شپ اسکیم  (09-2008 سے نافذ العمل) اس اسکیم کے تحت پہلی سے دسویں کلاس  تک کے ان اقلیتی طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کی جاتی ہے جن کی کنبے کی سالانہ آمدنی  ایک لاکھ سے زیادہ نہیں ہے ۔ اس میں 30 فیصد اسکالر شپ اسکولی طالبات کو  دیئے جانے کی بات کہی گئی ہے ۔

(2) میٹرک کے بعد کی اسکالر شپ اسکیم  (08-2007) اس اسکیم کے تحت گیارہویں سے  پی ایچ ڈی تک  ان اقلیتی طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کی جاتی ہے  جن کی کنبےکی سالانہ آمدنی 2 لاکھ روپئے سے زیادہ نہیں ہے ۔  مذکورہ اسکیم میں 30 فیصد اسکالر شپ اسکولی طالبات کے لئے مختص کی گئی ہے ۔

(3) میرٹ-کم-مینز پر مبنی اسکالرشپ اسکیم (2007-08) –اسکیم کے تحت ان  اقلیتی طلباء کو انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر پروفیشنل اور تکنیکی کورسز کے لیے اسکالرشپ فراہم  کی جاتی ہے جن کی کنبے کی آمدنی 2.5 لاکھ  روپے سے زیادہ نہیں ہے۔ اسکیم میں  اسکولی طالبات کے لیے 30فیصد وظائف مختص ہیں۔

تینوں اسکالرشپ اسکیمیں نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی ) پر موجود ہیں اور اسکالرشپ کی رقم فائدوں کی براہ راست منتقلی (ڈی بی ٹی )  طریقے سے تقسیم کی جاتی ہے۔

 

(4) مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ اسکیم (10-2009 سے نافذ العمل) – اسکیم فیلوشپ کے تحت ا ن اقلیتی امیدواروں کو مالی امداد کی شکل میں مدد فراہم کی جاتی ہے جنہوں نےیو جی سی- نیٹ یا مشترکہ سی ایس آی آر یو جی سی -نیٹ امتحان پاس کرلیا ہے اور جن کے  کنبے کی آمدنی  6 لاکھ سالانہ سے زیادہ نہیں ہے۔  اس اسکیم میں بھی  30فیصد نشستیں طالبات کے لیے مختص ہیں۔

(5) پڑھو پردیش (14-2013 سے نافذ العمل) – اسکیم کے تحت اقلیتی برادریوں کے  ان طلباء کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے لیے تعلیمی قرضوں پر سود پر سبسڈی فراہم کی جاتی ہے جن کے کنبے کی سالانہ  آمدنی 6لاکھ روپئے سے زیادہ نہیں ہے ۔اسکیم کے تحت  35 فیصد نشستیں  اسکولی طالبات کے لیے مختص ہیں۔

(6) نیا سویرا - مفت کوچنگ اور منسلک اسکیم (07-2006 سے نافذ العمل) – اس اسکیم کا مقصد  ان  اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلباء/امیدواروں کو مفت کوچنگ فراہم کرنا ہے جن کی کنبے کی آمدنی 6 لاکھ  روپے سے زیادہ نہیں ہے۔ تکنیکی/ طبی پیشہ ورانہ کورسز اور مختلف مسابقتی  مقابلوں کے داخلہ امتحانات میں کوالیفائی کرنے کے لیے 30 فیصد نشستیں طالبات کے لیے مختص ہیں۔

(7) نئی اڑان (14-2013سے نافذالعمل)  اسکیم کے تحت یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی ) ، اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن  (پی ایس سی) ، اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) وغیرہ کے ذریعہ منعقدہ ابتدائی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے  ان اقلیتی امیدواروں کو مدد فراہم کی جاتی ہے جن کی کنبے کی  آمدنی سالانہ 8 لاکھ روپئے سے زیادہ نہیں ہے۔

(8) مدارس/ اقلیتوں کو تعلیم فراہم کرنے کی اسکیم  (ایس پی ای ایم ایم )  ایک مرکزکے ذریعہ چلائی جانے والی اسکیم ہے، جسے اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ (ڈی او ایس ای ایل)  کو یکم اپریل   2021کو  اقلیتی امور سے متعلق تعلیم  کی وزارت  کو منتقل کردیا گیا ہے ۔ ایس پی ای ایم ایم دو اسکیموں پر مشتمل ہے (i) مدارس میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کی اسکیم (ایس پی کیو ای ایم)  اور (ii) اقلیتی اداروں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی ( آئی ڈی ایم آئی ) ۔

(بی) روزگار پر مبنی اسکیمیں:

(9)  سیکھو اور کماؤ - 14 سے 45 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ہنر مندی  کے فروغ سے متعلق اسکیم ہے  اور جس کا مقصد روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا، موجودہ کارکنوں کی ملازمت  کو بہتر بنانا نیز  اسکول چھوڑنے والے افراد وغیرہ کو بہتر کرنا ہے۔

(10) یو ایس ٹی ٹی اے ڈی (ترقی کے لیے روایتی فنون/ دستکاری میں ہنر اور تربیت کو اپ گریڈ کرنا)۔  یہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے روایتی کاریگروں اور دستکاری  سے وابستہ افراد کو خود  روزگار، بازار اور مواقع فراہم کرنے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے ۔ ہنر ہاٹس کا ملک بھر میں انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ کاریگروں/ دستکاروں کو روزگار کے مواقع اور بازار فراہم کیے جا سکیں۔

(11) نئی منزل - اسکول چھوڑنے والوں یا مدرسوں جیسے کمیونٹی تعلیمی اداروں میں تعلیم یافتہ افراد کی باقاعدہ اسکولی تعلیم اور ہنر مندی سے متعلق ایک اسکیم ہے۔

(12) نئی روشنی - اقلیتی برادریوں اور غیر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی لیڈرشپ کا فروغ (ہر بیچ کی 25 فیصد سے زیادہ نہیں)۔

(C): بنیادی ڈھانچےکے فروغ سے متعلق اسکیم:

(13) پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) - ایک مرکزی  کے ذریعہ چلائی جانے والی اسکیم (سی ایس ایس) ہے، جس کا مقصد شناخت شدہ علاقے میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو تیار کرنا ہے ۔ تعلیم، صحت، ہنر مندی  کا فروغ، خواتین پر مرکوز منصوبے  پی ایم جے وی کے تحت ترجیحی شعبوں میں شامل  ہیں۔

(D): خصوصی اسکیمیں:

(14) جیو پارسی - بھارت میں پارسیوں کی آبادی میں کمی کو روکنے کی اسکیم۔

(15) ہماری دھروہر- ہندوستانی ثقافت کے مجموعی تصور کے تحت بھارت کی اقلیتی برادریوں کے گراں مایہ ورثے کو محفوظ رکھنے کی اسکیم ہے۔

(16) (i) قومی وقف بورڈ ترقیاتی اسکیم ( کیو ڈبلیو بی ٹی ایس ) -اس اسکیم کا مقصد ریکارڈ رکھنے  کے عمل کو ہموار کرنے، شفافیت کو متعارف کرانے اور وقف بورڈ س کے مختلف کاموں/سرگرمیوں کو کمپیوٹرائز کرنے میں مدد کرنا ہے۔

(ii) شہری وقف سمپتی وکاس یوجنا (ایس ڈبلیو ایس وی وائی ) - اس اسکیم کے تحت، وقف زمین پر اقتصادی طور پر قابل عمل عمارتوں کی تعمیر کے لیے وقف بورڈ( ڈبلیو بیز) / وقف اداروں کو بلا سود قرض  فراہم کیا جاتا ہے۔

(17) مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ایم اے ای ایف ) تعلیم اور ہنر سے متعلق اسکیموں کو درج ذیل طور پر نافذ کرتی ہے:- (a) اقلیتوں کے معاشی طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والی ہونہار لڑکیوں کے لیے بیگم حضرت محل نیشنل اسکالرشپ (b) تعلیمی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے غیر سرکاری تنظیموں کو امداد۔

(18) اقلیتوں کو تعلیم، خود روزگار، آمدنی پیدا کرنے والے منصوبوں اور مائیکرو فنانسنگ کے لیے رعایتی قرضے فراہم کرنے کے لیے قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کو ایکویٹی۔

         نمبرشمار (1) سے (16) میں درج اسکیموں کی تفصیلات بالترتیب اس وزارت کی ویب سائٹ (www.minorityaffairs.gov.in) پر دستیاب ہیں اور سیریل نمبر (17) اور (18) ایم اے ای ایف (www.maef.nic.in) اور این ایم ڈی ایف سی  (www.nmdfc.org) کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

اسکیم وار اور سال کے لحاظ سے مختص کیے گئے فنڈز (آر آئی ) کی تفصیلات  ، کیے گئے اخراجات اور فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 2016-17 سے 2021-22  تک نافذ العمل ضمیمہ I اور II میں درج  ہیں۔

اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے  نافذ کی جانے والی اسکیموں کے بجٹ کی تقسیم کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کے مطابق اسکیموں کے تحت ضرورت کے مطابق رقم مختص کی جاتی ہے۔ وزارت کی طرف سے لاگو کی جانے والی اسکیموں کے تحت   مختص کی گئی رقم کو جو 2014-15  میں3711.00 تھی  2022-23  میں بڑھا کر 5020.50 کروڑ روپے کردیا گیا ہے ۔

اقلیتی امور کی وزارت  نےاقلیتی برادریوں کو تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ  کی ہیں جیسا کہ درج بالا حصہ (a) کے جواب میں بتایا گیا ہے۔ میرٹ کم مینس  اسکیم کے تحت، اسکالرشپ  ان اقلیتی طلباء  کو ۔ پیشہ ورانہ اور تکنیکی کورسز، بشمول میڈیکل کورسز، انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطحوں پر ہےمناسب اتھارٹی کے ذریعہ تسلیم شدہ اداروں میں دی جاتی ہے، جن کی کنبے کی  آمدنی  2.5 لاکھ روپئے سالانہ  سےزیادہ نہیں ہے ۔ اسکیم کے تحت 30فیصد اسکالرشپس  اسکولی طالبات کے لیے مختص ہیں۔ اس اسکیم میں پیشہ ورانہ اور تکنیکی کورسز کے 85 ادارے درج کیے گئے ہیں، جن کے لیے کورس کی مکمل  بازفیس ادا کی جاتی ہے۔ 2014-15 سے لے کر 2021-22 تک، ملک بھر میں 10,02,072 طلباء کو میرٹ کم مینس اسکیم کے تحت وظائف منظور کیے گئے ہیں جن کی رقم  2690.17 کروڑ روپے ہے۔ اسی طرح، نیا سویرا اسکیم کے تحت، اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے ان طلباء/امیدواروں کو تکنیکی/میڈیکل پروفیشنل کورسز کے داخلہ امتحانات اور مختلف مسابقتی امتحانات کے لیے مفت کوچنگ فراہم کی جاتی ہے جن کے کنبے آمدنی6 لاکھ سے زیادہ نہیں ہے۔ ا ن ا میدواروں کو اس ا سکیم سے فائدہ ہواہے۔

 

Annexure I

STATEMENT SHOWING FUND ALLOCATION (REVISED ESTIMATE) AND ACTUAL EXPENDITURE FOR THE YEAR 2016-17 to 2021-22 ( Rs. in crore)

Sl.

Name of the Scheme/

Programme

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

RE

Expenditure

RE

Expenditure

RE

Expenditure

RE

Expenditure

RE

Expenditure

RE

Expenditure

EDUCATIONAL EMPOWERMENT SCHEMES

1

Pre-matric scholarship

931.00

585.94

1001.15

1108.13

1269.00

1176.20

1199.82

1324.85

1330.00

1325.54

1378.00

1350.99

2

Post matric scholarship

550.00

287.11

561.29

479.72

500.00

354.90

482.66

428.77

535.00

512.81

468.00

411.87

3

Merit cum means Scholarship

395.00

220.54

393.54

388.79

402.00

261.17

361.51

285.63

400.00

396.34

325.00

345.77

4

Maulana Azad National Fellowship for minority students

120.00

119.92

150.00

124.87

153.00

97.85

130.00

100.00

100.00

73.50

99.00

74.00

5

Padho Pardesh

5.32

4.00

17.00

17.00

45.00

45.00

25.00

14.43

22.00

20.19

24.00

22.15

6

Naya Savera

40.00

40.00

48.00

45.59

74.00

44.61

40.00

13.97

25.00

18.44

39.35

37.15

7

Nai Udaan

4.30

4.00

6.00

6.18

8.00

6.72

10.00

8.01

8.00

4.15

6.00

7.97

ECONOMIC EMPOWERMENT SCHEMES

8

Seekho aur Kamao

210.00

204.94

200.00

199.80

250.00

175.73

250.00

175.52

190.00

190.03

250.00

268.48

9

USTTAD

20.00

19.77

29.00

21.80

50.00

31.26

60.00

54.48

60.00

56.74

47.00

73.68

10

Nai Manzil

120.00

117.97

95.39

93.73

120.00

93.73

100.00

34.44

60.00

59.84

47.00

48.86

11

Nai Roshni

15.00

14.75

17.00

15.19

17.00

13.83

10.00

7.10

6.00

6.00

2.50

2.99

INFRASTRUCTURE DEVELOPMENT PROGRAMME

12

PMJVK

1059.00

1082.78

1200.00

1197.66

1319.99

1156.06

1588.86

1698.29

971.38

1091.94

1199.55

1266.87

OTHER SCHEMES

13

Jiyo Parsi

1.55

1.54

3.00

3.00

4.00

4.00

4.00

3.86

4.00

4.00

3.00

5.00

14

Hamari Dharohar

8.00

6.60

12.00

0.64

6.00

1.64

3.00

0.70

5.20

4.55

2.00

1.66

15

Contribution to equity of NMDFC

140.00

140.00

170.00

170.00

165.03

165.00

160.00

160.00

110.00

110.00

100.00

100.00

16

Grants-in-aid to Maulana Azad Education Foundation.

114.00

113.00

113.01

113.00

123.76

36.00

90.00

37.50

80.00

70.92

76.00

76.00

17

Qaumi Wakf Boards taraqquiti Scheme

13.00

10.13

12.70

10.58

16.94

11.89

15.00

11.83

9.00

0.10

10.00

6.72

18

Sahari Waqf Sampati Vikas Yojana

2.80

2.80

3.16

3.16

3.16

3.16

3.16

3.16

3.00

3.00

2.00

1.00

19

SPEMM

0.00*

0.00*

0.00*

0.00*

0.00*

0.00*

0.00*

0.00*

0.00*

0.00*

174.00

161.53

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*The Scheme has been transferred from M/o Education to Ministry of Minority Affairs w.e.f. 1st April, 2021

 

Annexure II

Year-wise details of Beneficiaries from 2016-17 to 2021-22

 

State

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

No. of Beneficiaries

No. of Beneficiaries

No. of Beneficiaries

No. of Beneficiaries

No. of Beneficiaries

No. of Beneficiaries

Pre-Matric Scholarship

4153524

5311257

5691854

5568025

5239964

5710789

Post Matric Scholarship

624990

698069

684265

743141

663316

720093

Merit cum Means Scholarship

121937

119472

117771

118359

120371

131810

Maulana Azad National Fellowship for M.Phil/Ph.D

756

756

1000

1251

608

1074

Naya Savera scheme for free coaching

8110

11862

10097

9580*

5300*

5090*

Nai Udaan scheme to support for UPSC/SSC/PSC exams

858

1427

1182

1539

832

1641

Padho Pardesh scheme for financial help for overseas studies

1781

1711

2495

3238

3656

4622

Seekho Aur Kamao

57333

51123

102263

68756

41158

77660

USTTAD

16200

-

6930

-

-

-

Nai Manzil

69840*

30140*

-

-

-

-

National Minorities Development and Finance Corporation (NMDFC).

108588

129489

134862

136649

148856

160320

Nai Roshni

69125

47475

50600

26625

13675

-

 

*Number of minority students/candidates allocated

 

************

 

 

ش ح ۔ س ب۔ ف ر

U. No.8713


(Release ID: 1848636) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Tamil