اقلیتی امور کی وزارتت

پی ایم جے وی کے ، کے تحت فنڈس اور پروجیکٹ

Posted On: 04 AUG 2022 6:05PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی کہ پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے)، مرکز کی سرپرستی والی ایک اسکیم (سی ایس ایس) ہے جسے اقلیتی امور کی وزارت، نشان زد علاقوں میں سماجی اور اقتصادی ترقی کی غرض سے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے مقصد سے نافذ کررہی ہے۔ پی ایم جے وی کے، کے تحت، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پروجیکٹ کے لحاظ سے فنڈس جاری کئے جاتے ہیں۔ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے، طے شدہ اور مقررہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کے مطابق، پی ایم جے وی کے کے تحت تجاویز بھیجتے ہیں۔ وزارت کو موصولہ تجاویز کی بنیاد پر پی ایم جے وی کے کی ایک بااختیار کمیٹی، متعلقہ وزارتوں کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد، ان پر غور وخوض کرتی ہے اور اپنی منظوری دیتی ہے۔ سال 15-2014 کے بعد پی ایم جے وی کے کے لئے کل مختص رقم اور اصل اخراجات کی سال کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ1 میں پیش کی گئی ہیں۔

سال 15-2014 کے بعد سے وزارت نے پی ایم جے وی کے کے تحت 1765904 لاکھ روپے کے بقدر پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جبکہ ان میں مرکز کا حصہ 1233688.93 لاکھ روپےکے بقدر ہے۔ سال 15-2014 سے سال 22-2021 تک، مذکورہ اسکیم کے تحت 937819 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ اس مدت کے دوران 50000 سے زیادہ بڑے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ ان پروجیکٹوں میں 1572 اسکول عمارتیں، 177 رہائشی اسکول، 22965 اضافی کلاس رومز اور اسکولوں میں دیگر بنیادی ڈھانچہ 14637 اسمارٹ کلاس رومز اور تدریسی آلات، 694 ہاسٹل، 41 ڈگری کالج، کالجوں میں اضافی بنیادی ڈھانچہ، 115 آئی ٹی آئی عمارتیں، آئی ٹی آئیز میں اصافی سہولتیں، 19 پالی ٹیکنیکس، پالی ٹیکنیکس میں اضافی سہولتیں، 27 ورکنگ وومین ہاسٹل، 32 اسکل سینٹر یعنی ہنرمندی سے متعلق مراکز، 2324 حفظان صحت کے پروجیکٹ، 605 سدبھاؤ منڈپ، کامن سروس سینٹر، کمیونٹی ہال، 12 ہنر کلب، 6774 صفائی ستھرائی اور بیت الخلا سے متعلق پروجیکٹ، 91 کھیل کود سے متعلق سہولتیں وغیرہ شامل ہیں۔ سال 15-2014 کے بعد سے منظور کئے گئے پروجیکٹوں اور منظور شدہ پروجیکٹوں کے لئے جاری کئے گئے فنڈس کے لئے مرکزی حصہ کی ریاستوں کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ 2 میں پیش کی گئی ہیں۔ پی ایم جے وی کے کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی ریاستوں کے لحاظ سے تفصلات وزارت کی ویب سائٹ یعنی www.minorityaffairs.gov.inپر دستیاب ہے۔

ضمیمہ-1

پی ایم جے وی کے کے تحت نظرثانی شدہ تخصیص اور اصل اخراجات

(روپے لاکھوں میں)

سال

مختص شدہ رقم (نظرثانی شدہ تخمینہ)

اخراجات

2014-15

77094

76820

2015-16

112664

112073

2016-17

105900

108278

2017-18

120000

119766

2018-19

132000

115606

2019-20

158886

169829

2020-21

97138

109194

2021-22

119955

126687

IIضمیمہ

سال 15-2014 کے بعد سے پی ایم جے وی کے کے تحت منظور کئے گئے پروجیکٹوں اور فنڈس کی ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے کل تعداد

(روپے لاکھوں میں)

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا نام

منظور کئے گئے یونٹس کی تعداد

کل منظور شدہ لاگت

اس سال منظور کئے گئے پروجیکٹوں کے لئے جاری فنڈ میں کل مرکزی حصہ

انڈومان ونکوبار

46

2320.09

1132.07

آندھرا پردیش

452

62195.06

26116.75

اروناچل پردیش

2112*

54676.03

28825.84

آسام

21341**

157504.47

93647.24

بہار

4567***

94142.28

35938.66

چھتیس گڑھ

252

3393.58

1384.33

گجرات

151

5634.43

1373.96

ہریانہ

720

13165.64

5265.61

ہماچل پردیش

1

1277.35

574.80

جموں وکشمیر

19

314.33

141.45

جھارکھنڈ

687

27413.80

10893.87

کرناٹک

1504*

80486.48

31335.63

کیرالہ

139

24154.62

8334.18

لداخ

238

9604.26

306.39

مدھیہ پردیش

19

38158.38

12170.54

مہاراشٹر

2429*

44271.20

14952.50

منی پور

1662#

117115.04

72328.29

میگھالیہ

518

28184.62

13455.38

میزورم

197

43971.73

19462.87

ناگالینڈ

10

22191.50

14706.45

اڈیشہ

62

8420.00

5552.15

پنجاب

334

37512.91

11166.27

راجستھان

2213^

57607.12

28470.94

سکم

1083*

47657.21

22961.01

تمل ناڈو

123

65844.20

19702.87

تلنگانہ

91

115070.68

41292.35

تریپورہ

4357#

20287.37

14236.62

اترپردیش

94896$

269070.93

92021.38

اتراکھنڈ

164

27040.53

16623.27

مغربی بنگال

29278$$

229132.78

12291.69

*ان میں دیگر پروجیکٹوں کے علاوہ 5181 اسمارٹ کلاس رومز شامل ہیں۔

**ان میں پینے کے پانی کے 8422 پروجیکٹ، اضافی کلاس رومز کے 6795 پروجیکٹ اور اسمارٹ کلاس رومز کے 2426 پروجیکٹ شامل ہیں۔

#ان میں 3166 اضافی کلاس رومز شامل ہیں۔

^ان میں 4706 اندر آواس یوجنا کے مکانات شامل ہیں۔

$ان میں 1527 اضافی کلاس رومز شامل ہیں۔

$$ان میں اسکولوں میں فرنیچر سے متعلق 85759 یونٹس، 2734 اسمارٹ کلاس رومز اور پینے کے پانی کی سپلائی 3802 پروجیکٹس شامل ہیں۔

ان میں 8450 اضافی کلاس رومز، 4147 بیت الخلا، 5779 پینے کے پانی کے پروجیکٹ اور اندر آواس یوجنا کے 6517 مکانات شامل ہیں۔

*********

ش ح –  ع م– ع ر

U: 8712



(Release ID: 1848625) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Manipuri , Tamil