نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
حال ہی میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا میں کنٹریکٹ/ ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر 420 کوچوں کی تقرری کی گئی ہے: جناب انوراگ ٹھاکر
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 AUG 2022 4:09PM by PIB Delhi
’کھیل‘ کے ایک ریاستی موضوع ہونے کے سبب، تربیت اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل سمیت کھیلوں کے فروغ / ترقی کی ذمہ داری بنیادی طور پر متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ مرکزی حکومت اپنی مختلف اسکیموں یعنی کھیلو انڈیا اسکیم اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے ذریعے چلائی جانے والی کھیلوں کے فروغ کی اسکیموں کے ذریعے ان کی کوششوں میں معاونت کرتی ہے۔
اس کے علاوہ، کھیلوں کے انفراسٹرکچر سمیت دیگر سپورٹ سسٹم کے ساتھ ساتھ اچھے کوچوں کی بھی بلا شبہ ضرورت ہے۔ اسی مناسبت سے، اولمپکس 2024 اور 2028 سمیت اہم قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کرنے والے کھلاڑیوں کو جامع مدد فراہم کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) نے حال ہی میں 420 کوچوں کی کنٹریکٹ/ ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر بھرتی/ تقرری کی ہے جس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے:
1) ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر 101 کوچوں کا انتخاب ۔
2) کنٹریکٹ کی بنیاد پر 103 کوچوں کا انتخاب ۔
3) اسسٹنٹ کوچ کے گریڈ میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر 212 کوچوں کا انتخاب۔
4) چیف کوچ کے گریڈ میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر 04 کوچوں کا انتخاب ۔
اس وقت ایس اے آئی میں 966 کوچ کام کر رہے ہیں، جن میں سے 134 خواتین کوچ مستقل بنیادوں پر کام کر رہی ہیں اور 80 خواتین کوچ کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کر رہی ہیں۔
اس کے علاوہ، کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت، کھیلوں کی تربیت کا ایک مؤثر طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، جس میں ’’ماضی کے چیمپئن کھلاڑی‘‘ کھیلو انڈیا مراکز میں بطور کوچ مصروف عمل ہیں۔ کھیلوں کے سامان کی خریداری، کھیلوں کی کٹس، مقابلے کے تجربے وغیرہ کے لیے سالانہ 5 لاکھ روپے فی ڈسپلین گرانٹ مقرر کی گئی ہے، جس میں سابق چمپینز ایتھلیٹ کے معاوضے کے لیے 25,000 روپے ماہانہ کی شرح سے 3 لاکھ روپے لازمی طور پر مختص ہیں۔ اس وقت 102 سابق چمپئن ایتھلیٹ 91 کھیلو انڈیا مراکز میں مصروف عمل ہیں، جن میں سے 10 خواتین ہیں۔
یہ معلومات نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.8691
(ریلیز آئی ڈی: 1848534)
وزیٹر کاؤنٹر : 160