خلا ء کا محکمہ
حکومت کا کہنا ہے کہ ہندوستان کا سیٹلائٹ پر مبنی نظام،این اے وی ایل سی، اپنے سروس کے علاقے میں پوزیشن کی درستگی اور دستیابی کے لحاظ سے ، امریکہ کے جی پی ایس جیسا ہی اچھا ہے
این اے وی آئی سی، زمین، ہوا، سمندر اور قدرتی آفات کے انتظام کی نیوی گیشن میں بھی کرسکتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
وزیر موصوف کا کہنا ہے کہ این اے وی ا ٓئی سی کے سیٹلائٹوں کو تقریباً 36000 کلو میٹر کی بلندی پر رکھا گیا ہے، جبکہ جی پی ایس کے سیٹلائٹس تقریباً 20000 کلو میٹر کی بلندی پر ہی قائم ہیں
Posted On:
04 AUG 2022 2:33PM by PIB Delhi
حکومت کا کہنا ہے کہ ہندوستان کا سیٹلائٹ پر مبنی نظام،این اے وی ایل سی، اپنے سروس کے علاقے میں پوزیشن کی درستگی اور دستیابی کے لحاظ سے ، امریکہ کے جی پی ایس جیسا ہی اچھا ہے۔
راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، آراضی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ این اے وی آئی سی، زمین، ہوا، سمندر اور قدرتی آفات کے انتظام کی نیوی گیشن میں بھی کرسکتا ہے۔
این اے وی آئی سی سیٹلائٹ کو امریکہ کے جی پی ایس کے مقابلے زیادہ بلند اور مدار میں رکھا گیا ہے۔ این اے وی آئی سی سیٹلائٹ کو تقریباً 36000 کلو میٹر بلندی کے ساتھ جغرافیائی قیام کے ساتھ مدارمیں(جی ای او) اور جیوسینکونورس مدار (جی ایس او) میں رکھا گیا ہے؛ جبکہ جی پی ایس کے سیٹلائٹس درمیانی ارضی مدار(ایم ای او) میں تقریباً 20000 کلو میٹر کی بلندی پر قائم ہیں۔
این اے وی آئی سی دوہری فریکوینسی بینڈ کا استعمال کرتا ہے، جو دو فریکوینسیوں کے بیک وقت ا ستعمال کے ذریعے ماحولیاتی خرابیوں کو درست کرنے کے قابل بنا کر ، دوہری فریکوینسی ریسیورس کی درستگی کو بہتر بناتا ہے۔ یہ بہتر کارکردگی اور دستیابی میں بھی مدد کرتا ہے کیونکہ فریکوینسیوں سے سگنل پوزیشن کی ضرورت کو یکساں طور پر پورا کیا جاسکتا ہے۔
اپنے آغاز کے وقت اس کا تصور،مقامی طور پر تیار کردہ ایک سیٹلائٹ نیوی گیشن نظام کو ، دفاعی اور تجارتی اداروں سمیت ، اہم قومی ایپلی کیشنز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس لیے کوریج ایریا کو ہندوستانی علاقے اور گرد وپیش کی 1500 کلو میٹر ہندوستانی سرحدوں کا احاطہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔اہم قومی ایپلی کیشنز کی ضروریات، وقت کے ساتھ ساتھ وضع ہوتی ہیں اور کوریج کے نقطہ نظر سمیت ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوششیں کی جاتی ہیں۔
*****
U.No.8671
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1848445)
Visitor Counter : 218