بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
اُدیم سکھی پورٹل
Posted On:
04 AUG 2022 1:01PM by PIB Delhi
ادیم سکھی پورٹل ( https://udyam-sakhi.com/ ) کا مارچ 2018 میں آغازکیا گیا تھا تاکہ موجودہ اور ممکنہ خاتون صنعت کاروں کو بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای ) کی وزارت کی مالی اسکیموں ، پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں معلومات فراہم کی جاسکے ۔ اس پورٹل کی بدولت خواتین کو خوداپنا کاروبارشروع کرنے اور اسے بڑھانے میں مدد ملے گی۔اس پورٹل پر اب تک کل چا ر ہزار دو سو سات خواتین نے اپنا اندراج کرایا ہے۔ ان میں سے 943 خواتین کا تعلق ریاست بہار سے ہے۔
ادیم سکھی پورٹل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعہ درج ذیل اسکیموں سے متعلق جانکاری فراہم کی جاتی ہے ۔
- ایم ایس ایم ای کی وزارت اور دیگر وزارتوں کی مالی اسکیموں جیسے وزیراعظم کا روزگار پیدا کرنے سے متعلق پروگرام ( پی ایم ای جی پی ) ، بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لئے قرض کی ضمانت سےمتعلق ٹرسٹ ۔(سی جی ٹی ایم ایس ای ) اور مدرا وغیرہ
- ایم ایس ایم ای کی وزارت اور دیگر مرکزی وزارتوں کی پالیسیاں اور پروگرام ۔
- کاروباری منصوبے کی تیاری ۔
- متعلقہ ریاستوں اور ملک میں ایم ایس ایم ای کی وزارت کی معاون تنظیموں اور نوڈل دفاتر کی تفصیلات ۔
- ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ذریعہ منعقدہ نمائشوں ، تجارتی میلوں اور بین الاقوامی تقریبات کے بارے میں معلومات ۔
ریاست بہار میں دربھنگہ سے رجسٹرڈ شدہ مستفیدین کی تعداد صفر ہے۔جبکہ مدھوبنی سے 607 مستفیدین ہیں۔ ادیم سکھی پورٹل تیار کرنے پر 43.52 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔
یکم اگست 2022 کو ریاست بہار سے ادیم سکھی پورٹل پر درج شدہ خواتین کی زمرے کے لحاظ سے تفصیلات ذیل میں پیش کی گئی ہیں۔
جنرل
|
دیگر پسماندہ طبقات
|
درج فہرست ذاتیں
|
درج فہرست قبائل
|
117
|
186
|
195
|
445
|
ادیم سکھی پورٹل ، حکومت کی اسکیموں ، پالیسیوں اور سرگرمیوں کے بارے میں خاتون صنعت کاروں کو ضروری اطلاعات فراہم کرتا ہے اور اس طرح خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد کرتا ہے۔
بہت چھوٹی ،چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں کے وزیر جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔
*************
ش ح۔ع م۔رم
U-86
(Release ID: 1848334)
Visitor Counter : 126