سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ڈرائیونگ کی تربیت اور تحقیق کا ادارہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 AUG 2022 1:07PM by PIB Delhi
ان مقامات کی تفصیلات جہاں انسٹی ٹیوٹ آف ڈرائیونگ ٹریننگ اینڈ ریسرچ (آئی ڈی ٹی آر) کو سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آئی ڈی ٹی آرس کے قیام کی اسکیم کے تحت منظوری دی ہے،جس کی تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہے۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے دوران ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فی 5 کروڑ آبادی کے لحاظ سے ایک آئی ڈی ٹی آر کے معیار پر مزید آئی ڈی ٹی آر قائم کرنے کے لیے اسکیم کو جاری رکھا ہے، جس میں ریاست میں پہلے سے منظور شدہ آئی ڈی ٹی آر (ایس) بھی شامل ہیں۔ آبادی کے معیار کے مطابق، 6 ریاستیں یعنی بہار، گجرات، راجستھان، تمل ناڈو، اتر پردیش اور مغربی بنگال 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے دوران نئے آئی ڈی ٹی آر(ایس) کے قیام کے لیے اہل ہیں۔
اسکیم کے تحت تجویز کو تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کے ساتھ متعلقہ ریاستی حکومت کے ذریعہ ایم او آر ٹی اینڈ ایچ کو پیش کیا جاتا ہے جس میں اسکیم کے تحت التزامات کے مطابق آئی ڈی ٹی آر کے قیام کے لیے تجویز کردہ زمین کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔
ایم او آرٹی ایچ درج ذیل تقسیم کے مطابق زیادہ سے زیادہ 17.25 کروڑ روپے فی آئی ڈی ٹی آر کے ساتھ مشروط سرمایہ کاری کے 100فیصد کی وقتی امداد فراہم کرتا ہے:
- سول کنسٹرکشن: 14 کروڑ روپے
- دفتر اور ورکشاپ کا سامان: 0.75 کروڑروپے
- iii. وہیکل اور سمیلیٹر: 2.50 کروڑ روپے
یہ اسکیم منصوبے کے کام کی جسمانی پیشرفت کے مطابق قسطوں میں مالی امداد جاری کرنے کا انتظام کرتی ہے۔ اس اسکیم میں منظور شدہ مرکزی امداد کے 20 فیصد کے مساوی رقم کو معاہدے کے طور پر جاری کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے اور اس کے بعد کی قسطیں استعمال کے سرٹیفکیٹ کی وصولی اور پہلے کی قسط کے مقابلے میں کام کی جسمانی پیشرفت پر جاری کی جاتی ہیں۔ منظور شدہ مالی امداد کے 15فیصد کے برابر حتمی قسط پراجیکٹ کی تکمیل اور یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ اور بندش کی رپورٹ کی کی وصولی کے بعد رقم کی ادائیگی کے طور پر جاری کی جاتی ہے۔ اسکیم کے تحت فنڈز کے غلط استعمال کا کوئی معاملہ وزارت کو نہیں بتایا گیا ہے۔
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے دوران 2.50 کروڑ آبادی کے لیے ایک آرڈی ٹی سی کے معیار کے ساتھ علاقائی ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹر (آرڈی ٹی سی) کے قیام کی اسکیم کو بھی جاری رکھا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، ایم او آرٹی ایچ ایک آر ڈی ٹی سی کے لیے زیادہ سے زیادہ 5.50 کروڑ روپے کے ساتھ مشروط سرمائے کی سرمایہ کاری کے 100فیصد کی یک وقتی امداد فراہم کرتا ہے۔ ایم او آرٹی ایچ نے 6 آرڈی ٹی سی کی منظوری دی ہے اور اسکیم کے تحت 3 دیگر آر ڈی ٹی سیز کے لیے ‘اصولی’ منظوری جاری کی ہے۔ اس کی تفصیلات ضمیمہ II میں دی گئی ہیں۔
ضمیمہ-1
ڈرائیونگ کی تربیت اور تحقیق کے ادارے کے متعلق ضمیمہ
ایم او آرٹی ایچ کی جانب سے منظورشدہ آئی ڈی ٹی آرکی ریاست وارفہرست
|
نمبر شمار
|
ریاست
|
مقام(ضلع میں)
|
|
1
|
آندھرا پردیش
|
وجے واڑہ
|
|
2
|
آندھرا پردیش
|
دسری
|
|
3
|
آندھرا پردیش
|
دھون، کرنول
|
|
4
|
آسام
|
گوہاٹی
|
|
5
|
بہار
|
اورنگ آباد
|
|
6
|
چھتیس گڑھ
|
نیا رائے پور
|
|
7
|
دہلی
|
سرائے کالے خان
|
|
8
|
ہریانہ
|
بھیوانی
|
|
9
|
ہریانہ
|
روہتک
|
|
10
|
ہماچل پردیش
|
منڈی
|
|
11
|
ہماچل پردیش
|
سرکاگھاٹ
|
|
12
|
جموں و کشمیر
|
جموں
|
|
13
|
جھارکھنڈ
|
جمشید پور
|
|
14
|
کرناٹک
|
بیلاری
|
|
15
|
کیرالہ
|
ایڈپا
|
|
16
|
مدھیہ پردیش
|
چھندواڑہ
|
|
17
|
مدھیہ پردیش
|
اندور
|
|
18
|
مہاراشٹر
|
پونے
|
|
19
|
مہاراشٹر
|
لاچر
|
|
20
|
مہاراشٹر
|
ناگپور
|
|
21
|
منی پور
|
امپھال
|
|
22
|
ناگالینڈ
|
دیما پور
|
|
23
|
اوڈیشہ
|
جے پور
|
|
24
|
راجستھان
|
راجسمند
|
|
25
|
سکم
|
پاکیونگ
|
|
26
|
تلنگانہ
|
کریم نگر
|
|
27
|
تریپورہ
|
اگرتلہ
|
|
28
|
اتر پردیش
|
کانپور
|
|
29
|
اتر پردیش
|
رائے بریلی
|
|
30
|
اتراکھنڈ
|
دہرہ دون
|
|
31
|
مغربی بنگال
|
کولکتہ
|
ضمیمہ-II
ڈرائیونگ کی تربیت اور تحقیق کے ادارے کے تعلق سے ضمیمہ
- منظورشدہ آرڈی ٹی سیز کی تفصیلات:
|
نمبرشمار
|
ریاست
|
مقام(ضلع میں)
|
|
1
|
مہاراشٹر
|
وردہ
|
|
2
|
مہاراشٹر
|
ناندیڑ
|
|
3
|
مہاراشٹر
|
امراوتی
|
|
4
|
مہاراشٹر
|
ناگپور
|
|
5
|
راجستھان
|
اجمیر
|
|
6
|
مغربی بنگال
|
کولکتہ
|
- آرڈی ٹی سیز کی ‘‘اصولی’’ تفصیلاتی منظوری
:
|
نمبرشمار
|
ریاست
|
مقام(ضلع میں)
|
|
1
|
مہاراشٹر
|
یاوتمال
|
|
2
|
راجستھان
|
ہنومان گڑھ
|
|
3
|
مدھیہ پردیش
|
چھتر پور
|
سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔
*************
( ش ح ۔ ع ح(
U. No. 8670
(ریلیز آئی ڈی: 1848316)
وزیٹر کاؤنٹر : 158