بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ڈیجیٹل حل
Posted On:
04 AUG 2022 1:00PM by PIB Delhi
چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ عزت مآب وزیر خزانہ نے یکم فروری 2022 کو بجٹ کے اعلان میں کہا تھا کہ اود یم ای- شرم، نیشنل کیریئر سروسز (این سی ایس) پورٹل اور آتم نر بھر اسکل امپلائز امپلائر میپنگ (اے ایس ای ای ایم) پورٹلس آپس میں مربوط کردیئے جائیں گے اور ان کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔ وہ اب لائیو، موجودہ نامیاتی ڈیٹا بیس کے پورٹل کے طور پر خدمات انجام دیں گے اور حکومت کو شہری (جی 2 سی )، بزنس ٹو کسٹمر (بی 2 سی) اور بزنس ٹو بزنس (بی 2 بی) یعنی کاروبار سے کاروبار تک خدمات فراہم کریں گے۔ یہ خدمات کریڈٹ کی سہولت، ہنر مندی اور بھرتی سے متعلق ہوں گی ،جس کا مقصد معیشت کو مزید باضابطہ بنانا اور سب کے لیے کاروباری مواقع کو بڑھانا ہے۔
محنت اور روزگار کی وزارت نے بتایا ہے کہ، نوڈل وزارت، ایم ایس ایم ای کے تحت ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، تاکہ نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس)، ای شرم، اودیم اور اے ایس ای ای ایم پورٹل کے انضمام کو آسان بنا یا جا سکے۔ فی الحال ، این سی ایس پورٹل اور ای شرم پورٹل کے درمیان انضمام مکمل ہو چکا ہے۔
مزید یہ کہ حکومت ایم ایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کو بڑھانے کے لیے اودیم رجسٹریشن پورٹل، جی ای ایم، ٹی آر ای ڈی ایس، msmemart.com، ایم ایس ایم ای سمبندھ اور ایم ایس ایم ای سمادھان پورٹل وغیرہ مختلف پروگرام چلاتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ر۔ ق ر۔
U- 8667
(Release ID: 1848301)
Visitor Counter : 101