جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
آئی آر ای ڈی اے نے ملازمین کے لیے ہیلتھ چیک اپ کا اہتمام کیا ہے
Posted On:
03 AUG 2022 6:35PM by PIB Delhi
ہندوستانی قابل تجدید توانائی ترقی ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ کے زیراہتمام اپنے ملازمین کے لیے ایک احتیاطی صحت کی جانچ کا اہتمام کیا۔ صحت کی جانچ کا اہتمام آج آئی آر ای ڈی اے کے رجسٹرڈ اور کارپوریٹ آفس میں کیا گیا۔
احتیاطی صحت کے چیک اپ کے ایک حصے کے طور پر، مختلف ٹیسٹ کیے گئے، جن میں جگر، گردے، بلڈ شوگر لیول، تھائیرائیڈ فنکشن، بلڈ پریشر، وٹامن ڈی 25 اور بی 12 وغیرہ کی اسکریننگ شامل ہیں۔ آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) سمیت 123 ملازمین اور دیگر سینئر عہدیداروں نے ہیلتھ چیک اپ سے فائدہ اٹھایا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب پردیپ کمار داس، سی ایم ڈی، آئی آر ای ڈی اے نے کہا کہ آئی آر ای ڈی اے اپنے ملازمین کی صحت اور تندرستی کو اولین ترجیح دیتا ہے کیونکہ انسانی وسائل کمپنی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکریننگ سے صحت کے مسائل کا جلد پتہ لگانے میں مدد ملے گی اور انہوں نے تمام ملازمین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صحت کے چیک اپ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی فٹنس کو بہتر بنانے پر توجہ دیں جس سے کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔
*************
( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(
U. No. 8664
(Release ID: 1848297)
Visitor Counter : 131