وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی جی ایس ٹی  دہلی ویسٹ حکام نے دھوکہ دہی سے 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی آئی ٹی سی  حاصل کرنے کے الزام میں ایک کو گرفتار کیا

Posted On: 03 AUG 2022 8:18PM by PIB Delhi

ایک الرٹ کی بنیاد پر، سی جی ایس ٹی دہلی ویسٹ کمشنریٹ کے ذریعہ ایم /ایس نیاتی اسٹیلز کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ ایک جناب کرن کمار اگروال نے اپنے رضاکارانہ بیانات میں اعتراف کیا ہے کہ وہ مذکورہ فرم کے روزمرہ کے لین دین اور کاموں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ مذکورہ فرم نے غیر موجود کمپنیوں  سے 7.7 کروڑ روپے کا آئی ٹی سی حاصل کیا ہے۔

مزید تفتیش اور تجزیاتی ذرائع کے استعمال سے پتہ چلا کہ جناب کرن کمار اگروال کے ساتھ چھ مزید فرمیں منسلک ہیں۔ یہ فرمیں پر تقریباً 292 کروڑ روپے  مالیت کی سامان سے کم رسیدوں کی طاقت پر، مجموعی طور پر 52 کروڑ روپے سے زیادہ  کا نااہل/ناقابل قبول ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) غیر موجود کمپنیوں  سے حاصل کیا ہے۔ جناب کرن کمار اگروال نے اپنے رضاکارانہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ان تمام 6 فرموں میں تصدیق کے لیے اپنے آدھار کا استعمال کیا ہے اوربغیر بیجک سازو سامان جاری کئے ۔ کچھ فرموں سے سازوسامان موصول نہیں ہوئے اور بذات خود  بیجکوں کی قابل ٹیکس مالیت کے  3 سے 4 فیصد کمیشن پر فروخت کے کام میں ملوث رہے ہیں ۔ 

نااہل/ناقابل قبول آئی ٹی سی حاصل کرنے میں ان کے ملوث ہونے کے اپنے اعتراف کے پیش نظر اور ڈیٹا اینالیٹکس کی بنیاد پر  کرن کمار اگروال کو سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی دفعہ 132 کے تحت گرفتار کیا گیا  اور مذکورہ   ایکٹ کے سیکشن 69 کے تحت ایل ڈی . اے سی ایم ایم عدالت کی طرف سے 14 دن کی عدالتی تحویل  بھیج دیا گیا ہے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 8663


(Release ID: 1848289) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi , Telugu