وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے ایم / ایس ویوو موبائل انڈیا پرائیوئیٹ لمیٹڈ کی 2217 کروڑ روپے کی کسٹم ڈیوٹی چوری کا پتہ لگایا ہے
Posted On:
03 AUG 2022 5:02PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ایم / ایس ویوو موبائل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ سے متعلق تحقیقات کے دوران (جسے بعد میں ایم / ایس ویوو انڈیا کہا جاتا ہے)، تقریباً 2,217 کروڑ روپے کی کسٹمز ڈیوٹی چوری کا پتہ لگایا ہے۔
ایم/ ایس ویوو کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، چین کے گوانگ دونگ میں ایم / ایس ویوو انڈیا کی ایک ذیلی کمپنی ہے اور مینوفیکچرنگ، اسمبلنگ، تھوک کاروبار کے ساتھ ساتھ موبائل ہینڈ سیٹس اور اس کے آلات کی تقسیم کے کاروبار سے منسلک ہے۔
تحقیقات کے دوران، ڈی آر آئی افسران کی طرف سے میسرز ویوو انڈیا کی فیکٹری کے احاطے میں تلاشی لی گئی، جس کے نتیجے میں ایسے مجرمانہ شواہد کا پتہ لگایا گیا جس میں موبائل فون کی تیاری میں استعمال کے لیے میسرز ویوو انڈیا کی طرف سے درآمد کی گئی بعض اشیاء کی تفصیل میں جان بوجھ کر غلط بیانی کی گئی تھی ۔
اس غلط اعلان کے نتیجے میں ایم / ایس ویوو انڈیا کی طرف سے 2,217 کروڑ روپے کے ڈیوٹی سے مستثنیٰ فوائد کا غلط فائدہ اٹھایا گیا ، تحقیقات کی تکمیل کے بعد، ایم / ایس ویوو انڈیا کو ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کسٹم ایکٹ 1962 کی دفعات کے تحت 2,217 کروڑ روپے کی کسٹم ڈیوٹی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفریق پر مبنی محصولات واجبات کی ادائیگی کے طور پر میسرز ویوو انڈیا رضا کارانہ طور پر 60 کروڑ روپے جمع کرائے ہیں۔
حال ہی میں، ڈی آر آئی کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے ایک اور سیٹ میں 4403.88 کروڑ روپے کی ڈیوٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم / ایس اوپو موبائل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ر۔ ق ر۔
U- 8661
(Release ID: 1848287)
Visitor Counter : 189