کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

بھارت ، ڈائمونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی )میں آتم نربھر بنے گا


ڈی اے پی کی کانکنی سینیغال میں  اور پیداوار بھار ت میں کی جائے گی

دس لاکھ میٹرک ٹن ڈی اے پی  اور این پی کے تیار کی جائے گی

Posted On: 03 AUG 2022 5:36PM by PIB Delhi

حکومت  ہند ، کھاد میں خودکفالت کو فروغ دینے کی غرض سے آتم نربھر بھارت پہل کے حصے کے طورپر ، بھارت کی کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کوصلاح دے رہی ہے اور ان کی معاونت کررہی ہے کہ وہ اپنی سپلائی چین کو مستحکم بنائیں۔خام فاسفیٹ  اور فاسفورک ایسڈ جیسے خام مال پر ملک کے زبردست انحصار  کے پیش نظر ، بھارت معدنیات سے مالا مال ملکوں  میں سرمایہ کاری کرکے  اور کثیر سالہ درآمدی معاہدہ کرکے ، وہاں  اپنی پیٹھ  اور عمل دخل میں اضافہ کرکے ، اپنی سپلائز کو محفوظ  بنانا چاہتا ہےاور قیمتوں   میں اضافے  کے خلاف   ایک متبادل نظام   قائم کرنا چاہتا ہے۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B9XL.jpg

اس مقصدکی خاطر ، بھارت کی فاسفیٹ  سے متعلق  کھاد تیار کرنے والی سرکردہ کمپنی  ، کورومنڈل انٹر نیشنل  لمٹیڈ  نے آج  سینیغال  میں قائم راک فاسفیٹ  کی کانکنی کرنے والی کمپنی ، باؤ بیب  مائننگ   اینڈ کیمیکل  کارپوریشن  (بی ایم سی سی )میں  45 فیصد  حصص  کی حصولیابی  کو واضح شکل دی ہے۔صحت اور خاندانی فلاح وبہبود اور کیمیاوی اشیا  اورکھاد کے محکمے کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویا  نے اس تقریب کی صدارت کی ، جہاں  بی ایم سی سی  کے عہدیداروں  نے حکومت سینیغال  کی جانب سے منظوری  کا خط کورو منڈل  انٹرنیشنل  لمٹیڈ کے سپرد کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارت  ، معدنیات  سے مالامال  علاقوں اور خطوں میں سرمایہ کاری  کرکے  ، خام مال  کی اپنی محفوظ  سپلائی  کو مستحکم  بنارہا ہے۔

حکومت ہند  ،صنعت  کے ساتھ ساجھیداری  قائم کررہی ہے تاکہ ملک کی کھاد سے متعلق  ضروریات  کو پورا کرنے کی غرض سے سپلائی سکیورٹی سے متعلق اپنے اہداف کو  حاصل کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کسانوں  کے لئے کھاد کی دستیابی  کو یقینی بنانے کے تئیں عہد بند ہیں ۔  اور اس سلسلے میں  گھریلو  پیداوار  میں اضافہ  کرنے اور دوسرے ملکوں کے ساتھ ساجھیداری  قائم کرنے کی غرض سے مسلسل کام کرتے رہیں  گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RL39.jpg

ڈاکٹر مانڈویا نے مزید کہا کہ بھارت کے سینیغال  کے ساتھ خوشگواردوطرفہ  تعلقات   ہیں اور سینیغال ، بھارت کو فاسفورک ایسڈ   سپلائی کرنے والا سرکردہ ملک ہے۔ مجھے امید ہے کہ سینیغال میں راک کانوں میں   سرمایہ کاری ، دونوں  ملکوں کے لئے باہمی طورپر مفید ثابت ہوگی اور ہماری دوستی مزید مستحکم  بنے گی ۔ڈی اے پی کی کانکنی سینیغال میں کی جائے گی جبکہ اس کی پیداوار بھارت میں کی جائے گی۔دس لاکھ میٹرک ٹن ڈائمونیم  فاسفیٹ (ڈی اے پی ) اور نائٹروجن فاسفورس پوٹاشیم  (این پی کے ) بھارت میں تیار کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Q97I.jpg

کورومنڈل انٹرنیشنل لمٹیڈ کے ایگزیکٹو وائس چیئر مین جناب ارون الگپّن نے حکومت  ہند کی جانب سے کھاد وغیرہ کے لئے خام مال کی سپلائی  سے متعلق  مسلسل رہنمائی فراہم کرنے اورحوصلہ افزائی  کے لئے ،اس  کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بی ایم سی سی  میں سرمایہ کاری  کی بدولت   ،راک فاسفیٹ  کی ہماری ضروریات   کا ایک تہائی حصہ محفوظ  ہوجائے گا اور  ہمارے کام کاج  میں خودکفالت   پیدا ہوجائے گی۔  ہم فاسفیٹک کھاد میں سپلائی کی سکیورٹی قائم کرنے کی غرض سے آتم نربھر  بھارت  کے وژن  کی حصولیابی کی  جانب مسلسل سرمایہ کاری کرتے رہیں گے۔

*************

ش ح۔ع م۔رم

(04-08-2022)

U-8645

 



(Release ID: 1848272) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Telugu