وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج کی طبی خدمات کو اختیارات کے طبی جداول (ایم ایس پی -2022) پر نظر ثانی کی منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 AUG 2022 5:57PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز (اے ایف ایم ایس) کو تفویض کردہ مالی اختیارات میں اضافہ کرتے ہوئے، اختیارات کے میڈیکل جداول (ایم ایس پی - 2022)  پر آرڈر کو منظوری دے دی ہے۔ ایم ایس پی  2022 کو وزارت دفاع کی طرف سے یکم اگست 2022 کو مشتہر کیا گیا ہے۔ ہیڈ کوارٹرز اور نچلی فارمیشنوں میں کام کرنے والوں کو  تفویض شدہ  بڑھےہوے  مالی اختیارات تمام سطحوں پر جلد فیصلے کرنے کا باعث بنیں گے جس کے نتیجے میں اے ایف ایم ایس کی بہتر منصوبہ بندی اور آپریشنل تیاری ہوگی۔ یہ وسائل کے بہترین استعمال کو بھی پورا  کریں گے۔

تفویض شدہ  بڑھے ہوئے  مالی اختیارات کا بنیادی مقصداسپتالوں اور اس سے نیچے کے مجاز مالیاتی حکام (سی ایف اے) کو فوری آپریشنل ضروریات کے لیے موثر انداز میں میڈیکل اسٹورز میں خریداری کے لیے بااختیار بنانا اور ضروری طبی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اس کا مقصد اسپتالوں اور فیلڈ فارمیشنوں کو بااختیار بنانا اور آپریشنل تیاریوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ یہ کاروبار کرنے میں آسانی کو بھی فروغ دے گااور  صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں اضافہ کرے گا۔

یاد رہے کہ 2016 میں طبی خدمات کے لیے تمام سطحوں پرتفویض شدہ  مالیاتی اختیار میں  اضافہ کیا گیا تھا۔ایم ایس پی -  2022  طریقہ کار کی تاخیر پر قابو پانے میں مدد کرے گا اور زیادہ سے زیادہ عدم مرکزیت اور آپریشنل کارکردگی بھی لائے گا۔

 ایم ایس پی - 2022 کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:

فیلڈ یونٹس، اسپتالوں کو مالی اختیارات کی منتقلی: صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کی رفتار اور معیار کو بڑھانے پر توجہ مرکوز اور اس طرح آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا۔

· مجاز مالیاتی حکام کے لیے تفویض کردہ اختیارات میں دو گنا عمومی اضافہ اور آپریشنل ضروریات کے پیش نظر مخصوص جداول میں فیلڈ فارمیشنز میں 3 سے 10 گنا تک اضافہ۔

· کلینیکل اسٹڈیز، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے لیے محرک: آتم نیربھر بھارت پہل کے مطابق، کلینیکل اسٹڈیز، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سے متعلق جداول میں موجودہ اختیارات سے تین گنا تک خاطر خواہ اضافہ کو منظوری دی گئی ہے۔

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 8651


(ریلیز آئی ڈی: 1848231) وزیٹر کاؤنٹر : 113
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी