وزارت دفاع
آئی این ایس ست پُڑا نے آر آئی ایم پی اے سی – 2022 کے دوران بحرالکاہل میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا
Posted On:
03 AUG 2022 9:00PM by PIB Delhi
آئی این ایس ست پُڑا ،آرآئی ایم پی اے سی – 2022 کے سمندری مرحلے کی تکمیل پر 2 اگست 2022 کو امریکہ کے ہوائی میں موجود پر بندرگاہ پہنچ گیا تھا،جو 22دن تک چلنے والی کثیر جہتی مشق ہے ۔ بحری جہاز نے سمندری مرحلے کے دوران بحرالکاہل اوشین میں غیر ملکی جنگی جہازوں پر ایک بحری جہاز کے عرشے سے دوسرے بحری جہاز کے عرشے پر بھارتی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو منتقل کرنے کے علاوہ کثیر ملکی بحریائی فوجوں کے ساتھ آبدوزشکن ، بحری شکن اور فضائی جنگی جہاز شکن کی مشقوںمیں شرکت کی ۔
آرآئی ایم پی اے سی – 2022 کے سمندری مرحلے کو تین ذیلی مراحل میں تقسیم کردیا گیا تھا ، جس میں بحری جہازوں نے پہلے دو ذیلی مراحل کے دوران بنیادی اور اعلیٰ سطح کے انضمام کی مشقیں کیں۔ اس تقریب کا اختتا م تھیئٹر سطح کی بڑی قوت کی حامل حکمت عملی کی مشق کے ساتھ ہوا ۔اس مشق میں طیارہ بردار جنگی گروپ ، آبدوز ، سمندری جائزہ طیارہ، بغیر پائلیٹ والی فضائی گاڑیاں ، دوردراز کے علاقوں میں موجود سطحی جہازوں اور کثیر ملکی بحریاؤں کے ایک خصوصی دستے کے ساتھ مشترکہ آپریشنز سمیت زمین اور سمندر دونوں مقامات پر کام کرنے کی حامل فورس کو منتقل کرنے کے کام کاج کی شرکت دیکھی گئی ۔
ہندوستانی ساحل سے 9000 سمندری میل کے فاصلے پر آرآئی ایم پی اے سی – 2022 میں دنیا کے کئی حصوں میں اسے آپریٹ کرنے کے لئے آئی این ایس ست پُڑا کی شرکت ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت کی گواہ ہے۔آرآئی ایم پی اے سی – 2022 سب سے بڑی کثیر جہتی بحریائی مشقوںمیں سے ایک ہے ،جس میں ہندوستانی بحریہ نے شرکت کی اوررواں سال کی اس مشق میں 38سطحی جہازوں ، 9 ارضیاتی فورسز ، 31 بغیر پائیلٹ والے سسٹمز ، 170 طیارے اور 2500سے زیادہ اہلکار وں پر مشتمل 26 ممالک نے حصہ لیا۔
آئی این ایس ست پڑا کو ملک میں ہی تیار کیا گیا ہے اور یہ چھوٹے جہازوں کو تبادہ کرنے والا 6000 ٹن کا گائڈیڈ میزائل ہے۔ یہ جہا زوشاکھا پٹنم میں موجود مشرقی بیڑے کا حصہ ہے اور ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال میں طویل فاصلے کی آپریشنل تعیناتی کے لئے کام سونپا گیا ہے۔
*************
ش ح۔ع ح۔رم
(04-08-2022)
U-8648
(Release ID: 1848226)
Visitor Counter : 191