وزارات ثقافت

نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے لال قلعہ سے وجے چوک تک ثقافت کی وزارت کے  تحت ممبران  پارلیمنٹ کی ’ہر گھر ترنگا‘ بائیک ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا


اس ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا چاہیے:جناب جی کشن ریڈی

ترنگا ایک  علامت ہے، جو پورے ملک کو متحد کرتا ہے: جناب ارجن رام میگھوال

اب جبکہ  ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں، ہمیں اپنے قومی پرچم کو سر بلند رکھنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے: محترمہ میناکشی لیکھی

Posted On: 03 AUG 2022 7:42PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ  جناب  ایم وینکیا نائیڈو نے آج لال قلعہ سے انڈیا گیٹ تک ممبران پارلیمنٹ کی ’ہر گھر ترنگا‘ بائیک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس ریلی کا اہتمام ثقافت  کی وزارت  نے ’ہر گھر ترنگا‘ کی بیداری کو بڑھانے کے لیے کیا تھا، جو بھارتی حکومت کی ایک پہل ہے ،جس کا مقصد بھارت کے شہریوں اور قومی پرچم کے درمیان  ایک ذاتی تعلق پیدا کرنا ہے۔ مختلف مرکزی وزراء نے بھی  اس بائیک ریلی میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AC4Z.jpg

کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل، پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی، ثقافت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی، بھارت کی خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر محترمہ اسمرتی زوبین  ایرانی، بھارت کے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال، خارجی  امور  کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی اور جناب  وی مرلی دھرن اور بڑی تعداد میں ممبران پارلیمنٹ نے اس تقریب میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028250.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KZIA.jpg

اس موقع پر، جناب نائیڈو نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کے موقع  پر "ہمیں  مجاہدین  آزادی کی  ان بے شمار قربانیوں کو  یاد کرنا  چاہیے جنہوں نے نو آبادیاتی حکمرانی کے خلاف  اپنی جدو جہد  کی تھی۔ انہوں نے جدوجہد آزادی سے متعلق  بہادری اور سماجی ہم آہنگی کی داستانیں سنانے پر بھی زور دیا۔ " انہوں نے مشورہ دیا  کہ جب ہم فخر  کے ساتھ  اپنا قومی پرچم لہراتے ہیں، تو ہم اتحاد، ہم آہنگی اور عالمگیر بھائی چارے کی اپنی قومی اقدار کی عکاسی کرتے ہیں اور ان کو برقرار بھی رکھتے ہیں" ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004D5R2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005PW8M.jpg

 

اس موقع پر ثقافت، سیاحت، شمال مشرقی ریاستوں  کے محکمے  کے مرکزی وزیر  جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ اس ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہم سب کو مل جل  کر کام کرنا چاہیے۔

اس تقریب میں ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے کہا کہ ترنگا ایک علامت ہے ،جو پورے ملک کو متحد کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیک ریلی لوگوں کو یہ پیغام دینے میں مدد کرے گی کہ  75ویں یوم آزادی  کے موقع پر  وہ  اپنے گھروں پر ترنگا پرچم لہرائیں اور ہر گھر ترنگا  مقصد کو  حاصل کریں۔

اس موقع پر ثقافت اور خارجی امور  کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ ہر گھر ترنگا   کے  وزیر اعظم نریندر مودی کے نعرے  کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم تمام ممبران پارلیمنٹ اور نوجوان لیڈر سب ایک ساتھ آئے ہیں  اور پورے جوش و خروش کے ساتھ  اس کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  "جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں، ہمیں اپنے قومی پرچم کو سر بلند رکھنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006FUDV.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007PQXF.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ش ر۔ ق ر۔

U- 8646



(Release ID: 1848207) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi , Malayalam