پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایت دفاتر کو ڈیجیٹل کرنا

Posted On: 03 AUG 2022 1:35PM by PIB Delhi

پنچایت، ریاست کا موضوع ہونے کی وجہ سے، پنچایتوں کے لیے کمپیوٹر فراہم کرنا بنیادی طور پر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کی ذمہ داری ہے۔ تاہم، وزارت نے راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کی اسکیم کے تحت، تمام ریاستوں کی کوششوں کو پنچایتوں کے لیے کمپیوٹر فراہم کرکے، ان کی ان کوششوں کو پورا کیا، جیسا کہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے، اپنے سالانہ ایکشن پلان میں تجویز کیا تھا اور اسے مرکزی بااختیار کمیٹی محدود پیمانے پر نے منظور کیا تھا۔ ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے، بھارت نیٹ پروجیکٹ کو ملک میں تمام گرام پنچایتوں کو براڈ بینڈ کے ذریعے مربوط کرنے کے لیے نیٹ ورک بنانے کے لیے مرحلہ وار ٹیلی مواصلات کے محکمے کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ 30جون 2021کو بھارت نیٹ کا دائرہ کار، ملک کی تمام گرام پنچائتوں سے آگے تمام آباد دیہاتوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت، وزارت، پنچایتی راج اداروں (پی آرآئیز) کے کام کاج کو مزید شفاف، جوابدہ اور مؤثر بنانے کے مقصد سے ای-پنچایت مشن موڈ پروجیکٹ (ایم ایم پی) کو نافذ کر رہی ہے۔ وزارت نے ای-پنچایت ایم ایم پی کے تحت، 24 اپریل 2020 کوپنچایتی راج اداروں کے لیے کام پر مبنی اکاؤنٹنگ ایپلی کیشن ای گرام سوراج کا آغاز کیا ہے۔ اس ایپلی کیشن میں پنچایت کام کے تمام پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس مین آن لائن ادائیگیوں سمیت ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منصوبہ بندی، بجٹ، اکاؤنٹنگ، نگرانی، اثاثہ جات کا انتظام وغیرہ شامل ہیں۔

ای پنچایت مشن موڈ پروجیکٹ کے تحت، قومی انفارمیٹکس سنٹر سروسز آئی این سی (این آئی سی ایس آئی) کو، مرکزی سطح کی مدد کے لیے، ای-پنچایت درخواستوں کی دیکھ بھال کی غرض سے فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ابھی تک، 2.53 لاکھ گرام پنچائتوں نے 23-2022 کے لیے اپنے گرام پنچایت ترقیاتی منصوبے (جی پی ڈی پیز) تیار کرکے، ای -گرام سوراج پر اپ لوڈ کیے ہیں۔ 14ویں مالیاتی کمیشن کے تحت، 21- 2020اور 22 -2021کے دوران، بالترتیب 1.44 لاکھ گرام پنچائتوں اور 91607 گرام پنچائتوں نے آن لائن لین دین کیے ہیں۔ اسی طرح، 1.93 لاکھ گرام پنچائتوں نے 22 -2021کے دوران آن لائن لین دین کیے ہیں۔ تمام ریاستیں اپنے دستیاب وسائل کی بنیاد پر ای پنچایت ایم ایم پی کو لاگو کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں اور یہاں پی آر آئیز کے کام میں ریاستوں کے ذریعہ ڈیجیٹل ایپلی کیشنز کو اپنانے میں کافی بہتری آئی ہے۔

یہ معلومات،پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8616

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1848185) Visitor Counter : 116
Read this release in: English , Tamil , Telugu