وزارت دفاع

سالانہ ہائیڈرو گرافک کانفرنس - سابق فوجیوں کے ساتھ بات چیت


نیشنل ہائیڈروگرافک آفس، دہرہ دون

Posted On: 03 AUG 2022 7:26PM by PIB Delhi

ہر سال، نیشنل ہائیڈروگرافک آفس، دہرادون میں سالانہ ہائیڈروگرافک کانفرنس منعقد ہوتی ہے۔ کانفرنس کے دوران، آپریشنل ٹاسکنگ اور درپیش چیلنجوں، اگلے سیزن کے لیے تجویز کردہ سروے کے کام، اہلکاروں اور تربیت، تکنیکی ترقی کے پہلوؤں وغیرہ پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ جدید ترین ہائیڈرو گرافک معیارات، پریکٹس اور پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

کانفرنس کے موقع پر، اس سال تجربہ کار سروے سیلرز کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کیا گیا۔ آئی این جہازوں کے کمانڈنگ آفیسروں اور یونٹس کے انچارج آفیسروں کے ساتھ کل 56 سابق فوجیوں نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی حکومت ہند کے چیف ہائیڈرو گرافر نائب امیر بحریہ ادھیر اروڑہ نے کی۔

سابق چیف ہائیڈرو گرافر نائب امیر بحریہ بی آر راؤ (ریٹائرڈ) اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ بات چیت کے دوران میگزین ’کوآرڈینیٹس ورژن 2.0 - ڈائرکٹری آف ویٹرنز آف انڈین نیول ہائیڈروگرافک ڈیپارٹمنٹ‘ بھی جاری کیا گیا جو ہائیڈرو کیڈر کے تجربہ کار افسران اور سیلرز کا ایک جامع مجموعہ ہے۔

 

*************

 

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 8630



(Release ID: 1848141) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi